Maktaba Wahhabi

32 - 46
اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں خواجہ عبد المنان رازؔ اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں تیری رحمت کے ہر دم طلب گار ہیں اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں ! ہم کہیں کے رہے نہ تجھے چھوڑ کر، ساری دنیا کی نظروں میں ہم خوار ہیں اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں ! تیرے احکام سے تیرے اسلام سے مختلف اپنے کردار و اطوار ہیں اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں ! دَور تھا جب کہ قدموں میں دنیا تھی اِک دور ہے اب کہ ہم سب نگوں سار ہیں اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں ! مے کے نشے میں حاکم نے کلمہ پڑھا سن کے ہم چپ رہے، ہم خطا کار ہیں اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں !
Flag Counter