Maktaba Wahhabi

62 - 62
عذاب ہے۔‘‘ (سورۃ النور) افسوس ہے کہ بعض علمائے کرام نے بھی آنے والے کفر پسند سیلاب اور فحاشی و بدکرداری کی ہلاکت آفرینیوں کا احساس نہیں کیا۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ ہمارے ارباب مسجد و منبر منظم و مؤثر طریق سے اس سیلاب کو روکیں وہ خدا کے ہاں پوچھے جائیں گے۔ ہم اپنے شاہیں بچوں یعنی طلباء کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ اسلامی تاریخ میں مسلم بچوں نے بے مثال کردار ادا کئے ہیں۔ دشمن رسول ابو جہل کا قاتل ایک بچہ ہی تھا۔ ہندوستان میں پہلی یلغار سے فتوحات اسلامی کا دروازہ کھولنے والا بھی ایک سترہ سالہ ’’محمد بن قاسم‘‘ لڑکا ہی تھا۔ ’عورتوں‘‘ میں سینما بینی دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ نیک پردہ دار عورتیں خدا کا نام لے کر اُٹھیں اور اپنے اپنے حلقوں اور زنانہ اجتماعوں میں ان بے راہ رو عورتوں کو خدا کے عذاب سے ڈرائیں۔ تفسیر جامع البیان تفسیر الجمل مع الجلالین۔ نیل الاوطار۔ سنن الکبریٰ للبیہقی۔ الترغیب والترہیب عون المعبود۔ تخفۃ الاحوذی۔ الزرقانی شرح المؤطا۔ الزوائد لابن حبان۔ البدر الطالع الاحکام فی اصول الاحکام۔ معرفۃ علوم الحدیث للحاکم۔ تذہیب الکمال فی اسماء الرجال۔ الیواقیت والجواہر۔ تہذیب التہذیب۔ سیرۃ النبوی لابن ہشام۔ حیاۃ الحیوان۔ اعلام الموقعین لابن قیم، مجمع الامثال۔ تاریخ طبری۔ الدین الخالص۔ سراج الوہاج۔ شرح مسلم شریف للنواب صاحب۔ آپ اپنی کوئی کتاب بیچنا چاہیں تو ہمیں یاد فرمائیں۔ رحمانیہ دار الکتب امین پور بازار لائل پور
Flag Counter