تعلیمی ادارے جماعت اہلحدیث میمن سنگھ (مشرقی پاکستان) کا تعلیمی منصوبہ قیام پاکستا کے بعد سے مشرقی پاکستان میں مسلک اہل حدیث کی ایک ایسی درسگاہ کی اہم ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو اول تا آخر مکمل دینی تعلیم دے سکے جبکہ دوسرے مکاتیبِ فکر سے تعلق رکھنے والی بڑی بڑی درسگاہیں موجود ہیں۔ مشرقی پاکستان میں خاطر خواہ دینی تعلیم کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اہل حدیث طلباء مغری پاکستان کا رُخ کرتے ہیں جہاں انہیں زبان کی اجنبیت اور وطن کی دوری کی وجہ سے کافی مشکلات اور مصائب کا سامنا ہوتا ہے اور بیشتر طلباء اپنے مالی حالات اور پیش آمدہ مشکلات کے خوف سے دینی تعلیم سے ہی محروم رہ جاتے ہیں۔ ان حالات کے مد نظر مشرقی پاکستان کے جید علماء جو پاک و ہند کے مشہور مدارس کے فارغ التحصیل ہیں، نے ضلع میمن سنگھ کی ایک درسگاہ میں اعلیٰ دینی تعلیم دینے کا انتظام کیا ہے اور تدریس کے لئے قابل ترین مدرسین کی خدمات حاصل کی ہیں لیکن مشرقی پاکستان میں جماعت کی مالی حالت اس عظیم منصوبہ کو مکمل کرنے سے قاصر ہے۔ اندریں حالات اہل دِل اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے احباب سے اس منصوہ کی تکمیل کے لے خصوصی مالی تعاون کی اپیل ہے تاکہ مشرقی پاکستان کی وسیع آبادی اپنے علاقہ میں دینی تعلیم و تربیت حاصل کر سکے۔ ترسیل زر کا پتہ: عبد اللہ خان ناظم جامعہ رحمانیہ (اہل حدیث) چک پانجپاڑا ڈاک خانہ تریسال ضلع میمن سنگھ نوٹ: جامعہ سے متعلق علماء اگر آپ کے پاس آئیں تو ان کا خاص تعاون فرما کر ہمیں ممنون فرمائیں۔ |