Maktaba Wahhabi

86 - 135
آتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جب رابطہ عالم اسلامی (OIC) کی علماء کمیٹی ’’المجمع الفقه الاسلامی ‘‘ سے خاص طور پر پاکستان کے حوالہ سے زکوۃ کے متعلق پوچھا گیا تو علماء کمیٹی نے فتوی دیا جو کہ ۲۷جون؁ ۱۹۸۳کو جاری ہوا، اس میں مجمع الفقہی الاسلامی نے ایسے اداروں اور مراکز کو زکوۃ کے مصرف فی سبیل اللہ میں سے قرار دیا جو معاشرہ میں جہاد باللسان کا فرض انجام دے رہے ہوں ۔ 8مسافر: اس سے مراد وہ شخص ہے جو حالت سفر میں ہو ، چاہے وہ اپنے علاقہ میں کتنا ہی امیر کیوں نہ ہو حالت سفر میں آفت آجانے کی وجہ سے اس کے لئے زکوۃ لینا جائز ہے۔ والله أعلم وصلى الله على نبينا محمد وعلى آله وصحبه وسلم
Flag Counter