Maktaba Wahhabi

قائد کی صفات

مؤلف: ابو عبد اللہ

سال شائع: 2003ء

میرے علم کے مطابق اُردو زبان میں اس طرح کا لٹریچر پہلے سے موجود نہیں ہے۔لہٰذا اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر چند گذارشات پیش کریں گے ہو سکتا ہے کہ کوئی ان سے رہنمائی حاصل کر لے اور ہمارے لئے،اس نیک انسان اور اُمت مسلمہ کیلئے مفید ہو اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے راہ ہموار ہو سکے۔ قائد قائد یا لیڈر ایسا شخص ہے جو کسی قوم کو راستہ بتائے،اس کا اچھا بُرا پہچانے،لوگوں کی ہر معاملے میں مدد کرے،ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے اور انہیں منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔چنانچہ ’’قائد‘‘ کی دو قسمیں ہیں ایک ’’حاکمِ وقت‘‘ اور دوسرے ’’علمائے دین‘‘۔ایک کے پاس حکومت کرنے کے کلیہ جات ہیں تو دوسرے کے پاس مسجد و مدرسہ اور Street Powerکی طاقت و قوت۔حاکمِ وقت کے پاس تو حاضری شاید ہی کبھی نصیب ہو لیکن مسجد کے قائد کی اتنی طاقت ہے کہ ہر روز پانچ وقت لوگ اس ’’قائد‘‘ کی بات سنتے،سمجھتے اور مانتے ہیں۔لہٰذا امیر المؤمنین بھی قائد ہے تو عالم باعمل بھی۔مسلمانوں کا بادشاہ بھی قائد ہے تو چیف جسٹس بھی۔سپہ سالار بھی قائد ہے تو گورنر بھی۔ اگر یہ دونوں قسم کے قائدین اللہ رب العزت کے احکامات کے مطابق کام کر رہے ہیں تو معاشرہ بالکل ٹھیک ہے اور اگر کوئی ایک خراب ہو جائے تو معاشرہ بد امنی کا شکار ہو جاتا ہے اور اگر دونوں بگڑ جائیں تو پھر ایسی قوم پر اللہ کا عذاب ہی اترا کرتا ہے۔ علیٰ ھٰذا لقیاس قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے بنی اسرائیل کا ذکر کیا کہ انہوں نے اپنے نبی علیہ السلام سے کہا کہ ہمارے لئے ایک ’’بادشاہ قائد‘‘ مقرر کر دیجئے تاکہ ہم اللہ کی راہ میں جہاد کریں۔چنانچہ نبی علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے
x
صفحہعنوان
8قائد
9قائد کے لئے پہلی صفت
9قائدکی پہلی صلاحیت علم اور اس کا حصول
11قائدکی دوسری صلاحیت جسمانی قوت و طاقت
13علم،طاقت اور ذہانت
13ایک لطیف نکتہ
15قوت یا دولت
16دولت کی آمد
17کیا دولت کا یہ معیار ختم ہو گا؟
19خلفاء راشدین اور تاتاریوں کی تاریخ سے سبق
21نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص صفت جو آج مسلمانوں میں نہیں
22قائد کی دو انتہائی اعلیٰ ترین خوبیاں
221۔تمام لوگ اپنے قائد سے خوف کھاتے ہوں۔
25قائد کی وہ خوبیاں جن کی وجہ سے عوام اس سے محبت کریں
26قائد کو اللہ کے علاوہ کسی کا خوف یا ڈر نہ ہو
27قائد کا ’’مشن‘‘
28قائد!اپنی پوری قوت سے برائی کو ختم کرے
29سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا اسوۂ حسنہ
30دلچسپ بات
31غیر مسلم عورتوں اور غیرمسلم تہذیب کی دلدادہ عورتوں سے نکاح اور تعلقات
32زن،زر اور زمین
34سادگی و غربت والی زندگی اختیار کرنا
35میڈیا
39رازوں کی حفاظت کازرّیں اصول
39یہود و نصاریٰ اور دیگر غیر مسلموں کو دوست نہ بنانا
41قائد کو سیدھا رکھنا
43موازنہ
44کیا آپ ان میں اپنا شمار کروانا چاہتے ہیں؟
45آج کے قائد کی ’’خوبی‘‘
45دیگر خوبیاں جو ابھی تشنہ لبی کی شکایت کرتی ہیں
47قائد کی صفت:رُعب اور دبدبہ
Flag Counter