Maktaba Wahhabi

قائد کی صفات

مؤلف: ابو عبد اللہ

سال شائع: 2003ء

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم اس دنیا میں اللہ رب العزت نے انسان کو اپنا خلیفہ بنانے کیلئے پیدا کیا،اسے تمام مخلوقات پر فضیلت دی،نوری و ناری مخلوق سے سجدہ کروایا۔ابلیس نے سجدہ کرنے سے انکار کیا تو اسے اللہ کی رحمت سے دوری ہو گئی،وہ مردود ہو گیا۔چنانچہ اس کے بدلہ میں اس نے اللہ رب العزت سے مہلت مانگی،تو اللہ نے اسے قیامت کے دن تک مہلت دے دی۔کہنے لگا کہ مجھے تیری عزت و جلال کی قسم میں ان سب (آدم و حوا اور ان کی اولاد) کو گمراہ کروں گا۔چنانچہ اسی دن سے حق و باطل کی قوتوں کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی۔حق والوں کا ’’قائد‘‘ ہمیشہ اصلاحِ معاشرہ کرتا رہا اور اللہ رب العزت کے کلمہ کو بلند کرنے کیلئے برسرپیکار رہا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ بھی اس ’’قائد‘‘ اور اس کے ساتھیوں کی ہمیشہ مدد کرتا رہا۔دوسری طرف باطل قوتوں کا ’’قائد‘‘ ہمیشہ اللہ کی راہ میں روڑے اٹکاتا رہا،معاشرے کو بگاڑتا رہا،لوگوں کو صراطِ مستقیم سے ہٹاتا رہا اور اپنی پوری آن بان اور شان و شوکت سے حق سے برسر پیکار ہوتا رہا اور شیطان اپنی تمام قوتوں اور طاقتوں سے اس ’’قائد‘‘ کی حمایت اور مدد کرتا رہا۔ یہ معاملہ یونہی چلتا رہا۔اللہ تعالیٰ حق والوں کی رہنمائی کے لئے اپنے نبی،رسول اور پیغمبر بھیجتا رہا۔سب سے آخر میں نبی کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا اور نبوت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا اور ان کی ’’قائدانہ صفات‘‘ کو قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے ہدایت کا روشن مینارہ بنا دیا۔سراجِ منیر ا کی اُمت (اہل حق) کے قائد میں کیا کیا صفات ہونی چاہئیں ہم ان کا جائزہ لیتے ہیں۔
x
صفحہعنوان
8قائد
9قائد کے لئے پہلی صفت
9قائدکی پہلی صلاحیت علم اور اس کا حصول
11قائدکی دوسری صلاحیت جسمانی قوت و طاقت
13علم،طاقت اور ذہانت
13ایک لطیف نکتہ
15قوت یا دولت
16دولت کی آمد
17کیا دولت کا یہ معیار ختم ہو گا؟
19خلفاء راشدین اور تاتاریوں کی تاریخ سے سبق
21نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص صفت جو آج مسلمانوں میں نہیں
22قائد کی دو انتہائی اعلیٰ ترین خوبیاں
221۔تمام لوگ اپنے قائد سے خوف کھاتے ہوں۔
25قائد کی وہ خوبیاں جن کی وجہ سے عوام اس سے محبت کریں
26قائد کو اللہ کے علاوہ کسی کا خوف یا ڈر نہ ہو
27قائد کا ’’مشن‘‘
28قائد!اپنی پوری قوت سے برائی کو ختم کرے
29سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا اسوۂ حسنہ
30دلچسپ بات
31غیر مسلم عورتوں اور غیرمسلم تہذیب کی دلدادہ عورتوں سے نکاح اور تعلقات
32زن،زر اور زمین
34سادگی و غربت والی زندگی اختیار کرنا
35میڈیا
39رازوں کی حفاظت کازرّیں اصول
39یہود و نصاریٰ اور دیگر غیر مسلموں کو دوست نہ بنانا
41قائد کو سیدھا رکھنا
43موازنہ
44کیا آپ ان میں اپنا شمار کروانا چاہتے ہیں؟
45آج کے قائد کی ’’خوبی‘‘
45دیگر خوبیاں جو ابھی تشنہ لبی کی شکایت کرتی ہیں
47قائد کی صفت:رُعب اور دبدبہ
Flag Counter