Maktaba Wahhabi

قائد کی صفات

مؤلف: ابو عبد اللہ

سال شائع: 2003ء

٭ احسان کرنے والے۔ ٭ گناہ کے بعد مغفرت چاہنے والے۔ ٭ سحری کے وقت استغفار کرنے والے۔ کی محمد سے وفا تو نے،تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں قائد کی صفت:رُعب اور دبدبہ قائد کی شخصیت میں رُعب اور دبدبہ ہوتا ہے۔یہ صرف اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب قائد لوگوں کا مال ہضم نہیں کرتا،جس مال میں حرام کی آمیزیش ہونے کا خدشہ ہو اُس سے اپنے ہاتھ سختی سے روکتا ہے،اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ حلال مال پر صابر وشاکر رہتا ہے،لوگوں کی تمام خدمات کا صلہ اللہ سے لینے کا خواہشمند ہوتا ہے۔مثلاً امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے ساری زندگی مکان کے کرایہ پر گزر بسر کی۔مسلمان بادشاہوں،امراء و وزراء نے مال و دولت بھیجا کہ یہ قبول کر لیں لیکن آپ رحمہ اللہ نے کبھی بھی قبول نہ کیا۔پھر ان حاکموں نے یہ چال چلی کہ امام موصوف کو مال و دولت بھیجا کہ اسے اپنے ہاتھ سے خیرات ہی کر دیں لیکن یہ بات بھی امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے قبول نہ کی۔آخری وقت میں ایک صاحبزادے نے عرض کی کہ ابا حضور!آپ یہ مال لے کر صدقہ کیوں نہیں کر دیتے،کیا یہ حرام ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا:یہ بات نہیں بلکہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اس مال و دولت میں حرام کی
x
صفحہعنوان
8قائد
9قائد کے لئے پہلی صفت
9قائدکی پہلی صلاحیت علم اور اس کا حصول
11قائدکی دوسری صلاحیت جسمانی قوت و طاقت
13علم،طاقت اور ذہانت
13ایک لطیف نکتہ
15قوت یا دولت
16دولت کی آمد
17کیا دولت کا یہ معیار ختم ہو گا؟
19خلفاء راشدین اور تاتاریوں کی تاریخ سے سبق
21نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص صفت جو آج مسلمانوں میں نہیں
22قائد کی دو انتہائی اعلیٰ ترین خوبیاں
221۔تمام لوگ اپنے قائد سے خوف کھاتے ہوں۔
25قائد کی وہ خوبیاں جن کی وجہ سے عوام اس سے محبت کریں
26قائد کو اللہ کے علاوہ کسی کا خوف یا ڈر نہ ہو
27قائد کا ’’مشن‘‘
28قائد!اپنی پوری قوت سے برائی کو ختم کرے
29سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا اسوۂ حسنہ
30دلچسپ بات
31غیر مسلم عورتوں اور غیرمسلم تہذیب کی دلدادہ عورتوں سے نکاح اور تعلقات
32زن،زر اور زمین
34سادگی و غربت والی زندگی اختیار کرنا
35میڈیا
39رازوں کی حفاظت کازرّیں اصول
39یہود و نصاریٰ اور دیگر غیر مسلموں کو دوست نہ بنانا
41قائد کو سیدھا رکھنا
43موازنہ
44کیا آپ ان میں اپنا شمار کروانا چاہتے ہیں؟
45آج کے قائد کی ’’خوبی‘‘
45دیگر خوبیاں جو ابھی تشنہ لبی کی شکایت کرتی ہیں
47قائد کی صفت:رُعب اور دبدبہ
Flag Counter