لاَ دَارَ لِلْمَرْئِ بَعْدَ الْمَوْتِ یَسْکُنُہَاإِلاَّ الَّتِيْ کَانَ قَبْلَ الْمَوْتِ یَبْنِیْہَافَإِنْ بَنَاہَا بِخَیْرٍ طَابَ مَسْکَنُہُوَإِنْ بَنَاہَا بِشَرٍّ خَابَ بَانِیْہَا’’پسِ مرگ ہر کسی کا مسکن اس کا وہی گھر ہو گا جو اس نے زندگی میں اپنے لیے تعمیر کیا ہوگا اگر تو اس کی تعمیر نیک اعمال سے کی ہوگی تو اس پرآسایش مسکن اور راحت کدے کے کیا ہی کہنے! اور اگر اعمالِ بد کی اینٹوں سے تعمیر کیا ہو گا تو اس رلا دینے والی بدبختی پہ صد افسوس۔‘‘اس مکان کانام قبر اور یہ بستی شہرِ خموشاں ہے۔قبر کیا ہے؟دنیا کے اے مسافر! منزل تیری قبر ہےطے کر رہا جو تو، دو دن کا یہ سفر ہےجب سے بنی ہے دنیا لاکھوں کروڑوں آئےباقی رہا نہ کوئی مٹی میں سب سمائےاس بات کو نہ بھولو! سب کا یہی حشر ہےدنیا کے اے مسافر! منزل تیری قبر ہےیہ اونچے اونچے محل کچھ کام کے نہیں ہیں یہ عالیشان بنگلے وہاں کام کے نہیں ہیں دو گز زمیں کا ٹکڑا، چھوٹا سا تیرا گھر ہےدنیا کے اے مسافر! منزل تیری قبر ہے