قبرستان کی زیارتقبرستان کی زیارت مسنون ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زیارتِ قبور کی ترغیب دلائی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(( کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُوْرِ، فَزُوْرُوْہَا فَإِنَّہَا تُزَھِّدُ فِيْ الدُّنْیَا وَ تُذَکِّرُ الآخِرِۃَ ))[1]’’میں نے تمھیں قبرستان کی زیارت سے منع کیا تھا، اب تم اس کی زیارت کیا کرو، اس لیے کہ یہ (قبروں کی زیارت) دنیا سے بے رغبت بناتی اور آخرت کی یاد دلاتی ہے۔‘‘اور مسند احمد میں یہ الفاظ ہیں : (( فَإِنَّ فِيْ زِیَارَتِہَا عِظَۃٌ وَ عِبْرَۃٌ ))[2]جا گور غریباں پہ نظر ڈال بہ عبرتکھل جائے گی تجھ پر تری دنیا کی حقیقتپھر عبرت کے لیے ڈھونڈ کسی شاہ کی تربتاور پوچھ کدھر ہے وہ تری شان حکومتکل تجھ میں بھرا تھا جو غرور آج کہاں ہےاے کاسۂ سر! بول ترا تاج کہاں ہے؟