آنکھوں سے تو نے اپنی کتنے جنازے دیکھےہاتھوں سے تونے اپنے دفنائے کتنے مردےانجام سے تو اپنے، کیوں اتنا بے خبر ہےدنیا کے اے مسافر! منزل تیری قبر ہےمخمل پہ سونے والے مٹی میں سو رہے ہیں شاہ و گدا وہاں پر سب ایک ہو رہے ہیں دونوں ہوئے برابر یہ موت کا اثر ہےدنیا کے اے مسافر! منزل تیری قبر ہےمٹی کے پتلے تم کو مٹی میں ہے سمانااک دن یہاں تو آیا اک دن یہاں سے جانارہنا نہیں یہاں پر جاری تیرا سفر ہےدنیا کے اے مسافر! منزل تیری قبر ہےقبر کیا ہے؟ مرنے کے بعد قیامت تک (عالمِ برزخ میں ) کسی کا جسم جہاں بھی ہوگا وہی اس کی قبر ہے۔اور اس کا مظہر زمین میں کھودے جانے والے وہ گڑھے ہیں جو بہ نگاہ عبرت دیکھنے والوں کو دعوتِ فکر دے رہے ہیں :قبر کے چوکھٹے خالی ہیں انھیں مت بھولونہ جانے کب، کونسی تصویر سجا دی جائےقبر کیا ہے؟ یہ گوشۂ عافیت ہے یا قیدِ تنہائی ہے، یہ راحت کدہ ہے یا کال کوٹھڑی ہے، یہ باغیچۂ جنت ہے یا آگ کی کھائی ہے۔ اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ قُبُوْرَنَا رَوْضَاتٍ مِنْ رِیَاضِ الْجَنَّۃِ۔کیا قبر میں دفن ہونے کے بعد میت کا جسدِ خاکی خاک میں مل جائے گا اور