Maktaba Wahhabi

39 - 263
عبادت کرتے ہوئے اسے پکارو،اسی کے لئے خالص دین ہے،تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا رب ہے۔ (۶) حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ الدُّعاءُ هُو العبادةُ ‘‘[1] دعاء ہی عبادت ہے۔ اور پھر یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی: ﴿ وَقَاْلَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَکُمْ إِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَاْدَتِيْ سَیَدْخُلُوْنَ جَھَنَّمَ دَاْخِرِیْنَ﴾[2] اور تمہارے رب نے کہا مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا،یقینا جو لوگ میری عبادت سے اعراض و تکبر کرتے ہیں وہ جلد ہی
Flag Counter