Maktaba Wahhabi

تقاریر وخطابات سید ابوبکر غزنوی

مؤلف: سید ابوبکر غزنوی رحمۃ اللہ علیہ

ناشر: فاران اکیڈمی

سال شائع: جولائی 1995

کہ انسان کو بڑا جلد باز پیدا کیا گیا ہے۔ جلدبازی تو انسان کے خمیر میں گندھی ہوئی ہے۔ وہ تو کہتا ہے،اس وقت جن اذیتوں اور کلفتوں میں مبتلا ہوں، اُن سے نجات پانے کی کوئی راہ بتاؤ۔ اس وقت میری راحت کا کوئی سامان کرو،اُس سے یہ کہنا کہ یہاں ساٹھ برس تک تم بے سہارا جیو،تم اذیتیں جھیلو، تم ذلت و رسوائی گوارا کرو، مرنے کے بعد تمھیں بہشت ملے گی، بڑی غیر حکیمانہ بات ہے۔ وہ رب العالمین ہو کر، وہ رحمٰن و رحیم ہو کر ساٹھ برس تک ہماری دوستی کا جواب نہ دے اور ہم اُس کی عاجز مخلوق ہوتے ہوئے زندگی بھریک طرفہ دوستی نبھاتے رہیں اور جب ہم مر جائیں اور قبروں میں چلے جائیں تو وہاں وہ ہمیں سرخ رو کرے اور عزت عطا کرے، بزرگوں سے معذرت چاہتے ہوئے کہتا ہوں۔ ع یہ کیا دل دہی ہے یہ کیا دلبری ہے؟ اللہ کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے لیے اس دنیا میں کیا ہے؟ یہ ہے وہ سوال جو ذہن میں اُبھرتا ہے۔ میں عربی زبان کا ایک معمولی طالب علم ہوں۔ جب عربی زبان میں اتنی شُد بُد مجھے ہوئی کہ کتاب اللہ کا براہ راست مطالعہ کر سکوں تو اس سوال کا بہت صاف اور واضح جواب میں نے کتاب اللہ میں پالیا۔ قرآن مجید کی روشنی میں پتہ چلتا ہے کہ دوستی کا صلہ ۔ ۔ ۔ ۔ بھر پور صلہ دوستی کے عہد و پیمان کے ساتھ ہی وہ دینے لگتا ہے۔ وہ تو واضح طور پر کہتا ہے: ((نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ)) (فصلت:31) اس دنیا کی زندگی میں ہم تمھارے دوست ہیں تمھارے حامی و ناصر ہیں تمھارے پشت پناہ ہیں۔ یہ نہیں کہ اس دنیا میں تمھیں بے سہارا چھوڑدیں۔ وہ تو واضح طور پر کہتا ہے: ((لَهُمُ الْبُشْرَىٰ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۚ)) (يونس:64) وہ جو میرے ساتھ دوستی کرتے ہیں اس دنیا کی زندگی میں انہیں بشارت دوں میں اس دنیا کی زندگی میں اُن کو سرخرو کروں گا۔ وہ اپنے دوستوں کا جہاں کہیں ذکر کرتا ہے کہ فلاں دوست نے
x
صفحہعنوان
9توحید کے تقاضے
13توحید اور ادب یکجا کرو
17آئین محُمدیﷺ کا نفاذ
18اطاعتِ امیر
20بزرگوں کی تصنیفات
21اللہ کا ذکر کثرت سے کرو
26یاد رفتگاں
29مقام ِ عبدیّت اِتّباع رسُول
31مقام عبدیت
38ایک بزرگ نے کہا
39اِتّباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم
47تبلیغ کا ایک بھولا ہوا اصول
55تعلیم وتزکیہ
57پیشِ لفظ
91اس دُنیا میں اللہ کا قانون جَزا وسزا
94اللہ کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے لیے اس دنیا میں کیا ہے؟
96خوف اور غم سے نجات
96خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ کا واقعہ
99سچی اور دائمی عزت کسے حاصل ہے؟
103اقوام کے عروج وزوال کے بارے میں ضابطۂالٰہی
105مشرقی پاکستان کا سقوط آزمائش نہیں ، عذاب ہے
111اس دُنیا میں عذاب الٰہی کی صُورتیں
114لعنت کی حقیقت
115ذلّت ورسوائی
115حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو ایذا دینے والوں کا حشر
117عذاب کی انواع واقسام
123مُحمدی انقلاب کے چند خط وخال
125محمدی انقلاب ابتدائی مرحلوں میں
127آغاز اپنی ذات سے کیا
128محنت کش اور مزدور کو عزت بخشی
133سب کُچھ لٹا دیا
134تمام انسانوں کے لیے یکساں رحمت تھے
136منتشراجزاء کو مرتب کیا
139خطبات جہاد
141مسئلہ جہاد کشمیر
144دفاع کا فرضِ عظیم
144دفاع کے بارے میں پہلی آیت
145مسلمان بھائی کو ظلم سے نجات دلانا ضروری ہے
147سب سے افضل عمل جہاد ہے
150فساد نیّت اجر سے محروم کردیتا ہے
153غزوۂ تبوک میں ہمارے لیے سامان ِ عبرت ہے
156جہاد میں شریک ہونے کے لیے منّت وزاری
157انتہائی بے سروسامانی
157تین صحابی جو جنگ میں حاضر نہ ہوسکے
158حضرت کعب رضی اللہ عنہ کی پریشانی اوربارگاہ ِ رسالت میں حاضری
159فریضۂ دفاع میں کوتاہی سنگین جرم ہے
163سامان ِ عبرت
167قوم سے خطاب
168یہ محض تو فیق الٰہی ہے
169آداب جنگ کتاب و سنت کی روشنی میں
169پاکستانی افواج سے خطاب
172اللہ کا ذکر تمھاری زبانوں پر جاری ہو
172آسمانی لشکر تمھاری پشت پناہی کریں
174ہمارا دشمن یقین و ایمان کی دولت سے محروم
174پاکستانی فوج کو خراج تحسین
175پاکستانی عوام سے خطاب
176علماء سے خطاب
176صدر مملکت سے اپیل
177ہندوستانی سامراج کو چیلنج
179فریضہ ٔ جہاد کے تقاضے
182جہاد کا شرعی مفہوم کیا ہے؟
183جہاد کے مفہوم کی وستعیں
183جہاد مالی
185یہ شیطانی وسوسہ ہے
186جہاد لسانی
186خُون کا عطیہ دینا بھی جہاد ہے
187کاروبار معمول پر رہے
189يوم تشكر
191چُست وچاق رہیے
191اللہ کا فضل وکرم
192ہم سراپا سپاس ہیں
193قوم جاگ اُٹھی ہے
195جنگ کی غرض وغایت
195مستقل امن کے لیے جنگ ناگزیر ہے
197شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت
203تو حید کےتقاضے
204بسم الله الرحمٰن الرحيم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیمُ پیش لفظ
227قرآن مجید کے صوری اور معنوی محاسن
229قرآن مجید کے صوری محاسن
229حشو و زوائد سے پاک ہے۔
233قرآن مجید کا آھنگ
235معنوی محاسن
235مستقل اخلاقی قدروں کا پرچار
236حقوق اللہ
236حقوق العباد
237صفات الٰہی
237ذات الٰہی کا تصور
239تہذیب وشائستگی
241جہاد و قتال کا سلیقہ
241جمالیات
243سیرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter