کے لیے غور کیجئے کہ اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے بے وفائی کر کے ہم نے کیا پایا ہے۔ چوریاں اور ڈکیتیاں جن کے تذکرے سے آدھا اخبار بھرا ہوا ہوتا ہے۔ افلاس ، بھوک ،چیتھڑے اور دھجیاں۔
ساتھیو!وقت کا سب سے اہم تقاضا یہ ہے کہ اس ملک میں محمدی انقلاب برپا کرنے کے لیے ہم اپنا وقت اپنی توانائی اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو کھپادیں۔ نتائج تواللہ ہی کے ہاتھ میں ہیں۔ تمام عواقب اور نتائج سے بے پروا ہو کر اس عظیم مقصد کے لیے جسم و جان کی بازی لگا دینی چاہیے۔
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا،وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں
|