ہے تو آپ اس کی ضد میں آکر جھوٹ بولنے لگیں یہ نہیں کہ آپ کا حریف غریب مزدور اور کسان کی حمایت کرتا ہے تو آپ ان کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں یا ارتکازدولت کرنےوالوں کی حمایت کرنے لگیں۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ حقیقی معنوں میں حکیم الامت تھے۔ اُنہوں نے مزدور اور کسان کی حمایت میں بھر پور آوازہ بلند کیا۔ ایک ایسا آوازہ جس میں سب آوازیں مد غم ہونے لگیں۔ ؎آشنا اپنی حقیقت سے ہوا اے دہقاں ذرادانہ تو، کھیتی بھی تو، باراں بھی تو، حاصل بھی تواپنی نظم ”سرمایہ محنت“میں کہا ؎دست ِدولت آفریں کو مزد یوں ملتی رہیاہل ثروت جیسے دیتے ہیں غریبوں کو زکوٰۃاور اپنی نظم ”ارض“میں جاگیرداروں کو شدت سے جھنجھوڑا۔ ؎دِہ خدایا! زمیں تیری نہیں تیری نہیںتیرے آبا کی نہیں ، تیری نہیں میری نہیںاپنے ایک مضمون میں یوں رقمطراز ہیں:”مجھے افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اسلام کے اقتصادی پہلو کا مطالعہ نہیں کیا ورنہ انہیں معلوم ہوتا کہ اس خاص اعتبار سے اسلام کتنی بڑی نعمت ہے۔ ((فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا)) (اس کی نوازش سے تم بھائی بھائی ہو گئے)میں اسی نعمت کی طرف اشارہ ہے کیونکہ کسی قوم کے افراد صحیح معنوں میں ایک دوسرے کے اخوان نہیں ہو سکتے جب کہ وہ ہر پہلو سے ایک دوسرے کے ساتھ مساوات نہ رکھتے ہوں اور اس مساوات کا حصول بغیر ایک ایسے سوشل نظام کے ممکن نہیں۔ جس کا مقصود سر مایہ