Maktaba Wahhabi

114 - 300
کے بارے میں سوال وجواب ہوئے۔ وہاں حضرت آدم علیہ السلام سے ملاقات ہوئی۔ 4۔ آسمان دنیا سے دوسرے آسمان پر تشریف آوری پرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیر مقدم کیا گیا۔ وہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام ویحییٰ علیہ السلام سے جو خالہ زاد تھے کلام وسلام ہوا۔ 5۔ تیسرے آسمان میں عروج پر اسی طرح ملکوتی استقبال کیاگیا اور وہاں انبیاء کرام میں سے حضرت یوسف علیہ السلام سے تعارف وکلام ہوا۔ 6۔ آسمان چہارم پر ملکوتی خیر مقدم کے بعد حضرت ادریس علیہ السلام سے ہمکلامی اور ملاقات باہمی کاشرف ملا۔ 7۔ پانچویں آسمان پر صعود ہوا اور حسب روایت خیر مقدم ہوا اور وہاں حضرت ہارون علیہ السلام سے ملاقات رہی۔ 8۔ آسمان ششم پر خیر مقدمی کلمات کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام سے سلام وکلام کے بعد آپ نے اپنے قدم آگے بڑھائے تھے کہ وہ گریہ کناں ہوگئے۔ استفسار پر وجہ گریہ بیان کی کہ میرے بعد ایک نوجوان (غلام) مبعوث ہوا اور اس کی امت کے لوگ میری امت سے زیادہ داخل ِ جنت ہوں گے۔ 9۔ ہفتم آسمان پر عروج ہوا اور خیر مقدم اوروالہانہ استقبال ہوا ور وہاں جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام سے تعارف کرایا گیا اور سلام وکلام رہا۔ 10۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ پھر مجھے سدرۃ المنتہیٰ کے مقام تک عروج و رفعت بخشی گئی جہاں چار نہروں میں سے دو باطنی تھیں اور دو ظاہری۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے بتایا کہ دونوں باطنی نہریں جنت میں ہیں اور دونوں ظاہری نہریں نیل وفرات ہیں۔ 11۔ پھر مجھے بیت معمور تک رفعت وعروج عطا کیا گیا۔ وہاں میرے سامنے ایک جام شراب اور دوسرا پیالہ شہد پیش کیا گیا اور تیسرا قدحہ دودھ کا تھا۔ میں نے اپنے اختیار تمیزی سے دودھ کا قدحہ لے لیا۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے تعبیر کی کہ یہ وہ فطرت ہے جس پر آپ اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت ہیں۔
Flag Counter