Maktaba Wahhabi

خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی)

مؤلف: ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ یونیورسٹی اف سرگودھا

مترجم: ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر

حرف اول عالم اسلام کے عظیم معاصر، مورخ اور سیرت نگار پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی صاحب (انڈیا) سے میری شناسائی ان کی کتب اور مقالات کے تناظر میں توتین دہائیوں سے تھی لیکن رسم وراہ زمانہ میں گہرے تعلق، عقیدت اور شناسائی کاسفر جامعہ اسلامیہ بہاولپور میں بین الاقوامی سیرت کانفرنس منعقدہ 11 تا 13 /فروری 2000ء سے ہوا، جس میں آپ کی علمی صحبتوں سے فیض یابی کے ساتھ ساتھ آپ کی خیال آفرینی، علمی قدرومنزلت، تحقیق وجستجو، ندرت اور سیرت مقدسہ سے قلبی محبت اور وابستگی کے مجسم مظاہر مشاہدے میں آئے۔ بس ان کے ساتھ بیتے لمحات میری زندگی پر ان کے گہرے تعلق کے لازوال نقوش ثبت ہوگئے۔ پیہم ان کے ساتھ رابطہ ایک معمول بن گیا۔ ا دارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد میں ”سیرت نگاری کے جدید رجحانات“کے عنوان سے منعقدہ انٹرنیشنل سیرت کانفرنس مارچ ۲۰۱۱ء میں ا ن کی صحبت میسررہی۔ پروفیسرڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی صاحب 26/دسمبر 1944ء کواترپردیش انڈیا میں پیدا ہوئے۔ ہندوستان کی تین عظیم درسگاہوں ندوۃ العلماء جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی تعلیم حاصل کی۔ یوں ان اداروں کی نسبت سے آپ
x
صفحہعنوان
5حرف اول
15خطبہ صدارت پروفیسر ڈاکٹرمحمداکرم چوہدری صاحب
19مکی عہد نبوی کی تفہیم ونگارش مؤلفین سیرت کے عجز وقصور کے اسباب
45خطبہ دوم
45قبلِ بعثت مکی حیات ِ طیبہ کی اہمیت
81خطبہ سوم
81مکی عہد نبوی کے اہم ترین سنگ میل
103خطبہ چہارم
103مکی دلائل نبوت و معجزات
121خطبہ پنجم
121مکی دور میں دین و شریعت اسلامی کا ارتقاء
155خطبہ ششم
155اقتصادی ومعاشی زندگی
193خطبہ ہفتم
193مکی دور نبوی میں علوم اسلامی کا ارتقاء
221خطبہ ہشتم
221مکی تہذیب وتمدن
265خطبہ نہم
265تعمیر و فن تعمیر
279خطبہ دھم
279مکی دور میں علوم و فنون کا ارتقاء
Flag Counter