Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

عقیدہ ہی مسلمان کو اِس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ اُس پر جو بھی آزمائش آتی ہے اور جو بھی فتنہ آتا ہے وہ اللہ تعالی کے حکم سے آتا ہے۔اور وہ اللہ تعالی کی قضاء وقدر کا حصہ ہے، جسے اس کو برداشت کرنا ہے اور اسے ہر حال میں راضی رہنا ہے اور ہر صورت میں اللہ ہی کی طرف رجوع کرنا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَۃٍ اِِلَّا بِاِِذْنِ اللّٰہِ وَمَنْ یُّؤمِنْ م بِاللّٰہِ یَہْدِ قَلْبَہُ وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ ﴾[1] ’’ جو مصیبت بھی آتی ہے وہ اللہ کے اذن سے ہی آتی ہے۔اور جو اللہ پر ایمان لائے تو اللہ اس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے۔اور اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔‘‘ اِس آیت مبارکہ میں اگر ہم تھوڑا سا غور کریں تو اس میں سب سے پہلے اللہ تعالی نے اِس بات سے آگاہ کیا ہے کہ ہر آزمائش ومصیبت اللہ ہی کے حکم سے آتی ہے۔لہٰذا ایسی صورتحال میں اللہ ہی کی طرف رجوع کرنا ضروری ہے کہ جس کے حکم سے آزمائش ومصیبت آتی ہے وہی اس سے بچانے اور اسے ٹالنے پر بھی قادر ہے۔اسی لئے اللہ تعالی نے اس کے بعد اسی بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ﴿ وَمَنْ یُّؤمِنْ م بِاللّٰہِ یَہْدِ قَلْبَہُ﴾ یعنی جس شخص کو اللہ تعالی پر یقین کامل ہوگا اس کے دل کی اللہ تعالی راہنمائی کردے گا، چنانچہ وہ جان لیتا ہے کہ اس پر آنے والی آزمائش ومصیبت اس سے چوک نہیں سکتی۔اور جو چیز اس سے چوک جانے والی ہے وہ اسے پہنچ نہیں سکتی۔یہی یقین راسخ اس کے دل کو مضبوط کرتا ہے اور وہ اللہ تعالی کی طرف سے آنے والی ہر آزمائش ومصیبت کو برداشت کرنے میں کامیاب ہوجاتاہے۔ 3۔کتاب اللہ اور سنت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مضبوطی سے تھامنا کیونکہ جو شخص کتاب اللہ کی تلاوت کرتا ہے، اس کا مطالعہ کرتا ہے، اس میں تدبر اور غور وفکر کرتا ہے تو اللہ تعالی اسے ہدایت دیتا ہے، فتنوں میں اس کی راہنمائی کرتا ہے، اسے فتنوں کے اندھیروں سے نکال کر حق کی روشنی دکھاتا اور راہ ِ حق پر گامزن کرتا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ قَدْ جَائَ کُم مِّنَ اللّٰہِ نُورٌ وَّکِتَابٌ مُّبِیْنٌ٭ یَہْدِیْ بِہِ اللّٰہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَہُ سُبُلَ
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter