5۔اللہ تعالی کی محبت اللہ تعالی کافرمان ہے : ﴿ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ ﴾[1]’’ بے شک اللہ تعالی پرہیزگاروں سے محبت کرتا ہے۔‘‘6۔اللہ تعالی کا ساتھ اور اس کی مدد اللہ تعالی کافرمان ہے : ﴿ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ ھُمْ مُّحْسِنُوْنَ﴾[2]’’ بے شک اللہ تعالی ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جومتقی ہیں اور جو نیک کام کرنے والے ہیں۔‘‘7۔اللہ تعالی کی دوستیاللہ تعالی کافرمان ہے : ﴿ وَاللّٰہُ وَلِیُّ الْمُتَّقِیْنَ ﴾[3] ’’ اور اللہ تعالی متقی لوگوں کا دوست ہے۔‘‘8۔دنیا وآخرت میں بشارت اللہ تعالی کافرمان ہے : ﴿ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ کَانُوْا یَتَّقُوْنَ ٭ لَھُمُ الْبُشْرٰی فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَۃِ ﴾ [4]’’ وہ لوگ جو ایمان لائے اور جو اللہ تعالی سے ڈرتے تھے ان کیلئے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی۔‘‘9۔اعمال کی قبولیت اللہ تعالی کافرمان ہے : ﴿ اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰہُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ ﴾[5] ’’ اللہ تعالی تو متقی لوگوں سے ہی قبول کرتا ہے۔‘‘10۔عذاب ِ الہٰی سے نجاتاللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ وَاَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَکَانُوْا یَتَّقُوْنَ ﴾ [6]’’ اور ہم نے ان لوگوں کو ( اپنے عذاب سے ) نجات دی جو ایمان لائے تھے اور جو تقوی کی راہ اختیار کرتے تھے۔‘‘11۔باری تعالی کی رحمت کا استحقاق