Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

’’ تم اللہ سے ڈرتے رہنا جو کہ تمھارا رب ہے۔اور پانچوں نمازیں ادا کرتے رہنا۔اور اپنے مالوں کی زکاۃ دیتے رہنا۔نیز اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرتے رہنا۔اس طرح تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔‘‘ 4۔اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعض ساتھیوں کو بھی خصوصی طور پر ’ تقوی ‘ ہی کی وصیت فرماتے تھے۔ چنانچہ جناب ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( مَن یَّأْخُذُ عَنِّی ہٰؤُلَائِ الْکَلِمَاتِ فَیَعْمَلُ بِہِنَّ أَوْ یُعَلِّمُ مَن یَّعْمَلُ بِہِنَّ ؟ ) ’’ کون ہے جو مجھ سے یہ کلمات سیکھے، پھر ان پر عمل کرے یا اس شخص کو سکھلائے جو ان پر عمل کرے ؟ ‘‘ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے کہا : یا رسول اللہ ! میں۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر پانچ باتیں شمار کیں۔فرمایا : ۱۔( اِتَّقِ الْمَحَارِمَ تَکُنْ أَعْبَدَ النَّاسِ ) ’’ تم حرام کاموں سے بچتے رہنا، اس طرح تم لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار بن جاؤ گے۔‘‘ ۲۔( وَارْضَ بِمَا قَسَمَ اللّٰہُ لَکَ تَکُنْ أَغْنَی النَّاسِ ) ’’ اور اس رزق پر راضی ہو جانا جسے اللہ تعالی تمھاری قسمت میں کردے، اس طرح تم لوگوں میں سب سے زیادہ مالدار بن جاؤ گے۔‘‘ ۳۔( وَأَحْسِنْ إِلٰی جَارِکَ تَکُنْ مُؤْمِنًا ) ’’ اور اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کرتے رہنا، تم سچے مومن بن جاؤ گے۔‘‘ ۴۔( وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِکَ تَکُنْ مُسْلِمًا ) ’’ اور تم لوگوں کیلئے بھی وہی چیز پسند کرنا جسے اپنے لئے پسند کرتے ہو، تم سچے مسلمان بن جاؤ گے۔‘‘ ۵۔( وَلَا تُکْثِرِ الضَّحِکَ فَإِنَّ کَثْرَۃَ الضَّحِکِ تُمِیْتُ الْقَلْبَ ) ’’ اور زیادہ مت ہنسنا، کیونکہ زیادہ ہنسی دل کو مردہ کر دیتی ہے۔‘‘[1] اسی طرح جناب ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص طور پر مجھے ارشاد فرمایا : ( اِتَّقِ اللّٰہَ حَیْثُمَا کُنْتَ، وَأَتْبِعِ السَّیِّئَۃَ الْحَسَنَۃَ تَمْحُہَا، وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ ) ’’ تم جہاں کہیں بھی ہو، اللہ تعالی سے ڈرتے رہنا۔اور برائی کے بعد نیکی کرنا جو اسے مٹا دے گی۔اور لوگوں سے اچھے اخلاق کے ساتھ میل جول ر کھنا۔‘‘[2]
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter