Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

’منکر ‘ ہے کہ جس سے منع کرنا ہے۔کیونکہ ’معروف‘ یا ’منکر ‘ وہ نہیں جو عام لوگوں کی نظر میں ’معروف ‘ یا ’ منکر ‘ ہو۔ بلکہ ’ معروف ‘ وہ ہے جس کا حکم یا جس کی ترغیب قرآن وحدیث میں دی گئی ہو، یا اس پر عمل کرنے والے لوگوں کی تعریف کی گئی ہو، یا اس کے بارے میں قرآن وحدیث میں ذکر کیا گیا ہو کہ اس کام کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور اس کے کرنے والے شخص کو اجر وثواب دیتا ہے۔گویا’ معروف ‘ میں ہر وہ عمل ِ خیر شامل ہے جو قرآن وحدیث سے ثابت ہو۔ اور ’ منکر ‘ وہ ہے جس سے کتاب وسنت میں منع کیا گیا ہو، یا اس سے ڈرایا گیا ہو اور دنیا وآخرت میں اس کے نقصانات کے متعلق آگاہ کیا گیا ہو، یا اس کے کرنے والے شخص کی مذمت کی گئی ہو یا اسے وعید سنائی گئی ہو، یا اس پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہو۔ گویا ’ منکر ‘ میں تمام گناہ شامل ہیں، خواہ وہ بڑے ہوں یا چھوٹے، خواہ ان کا تعلق حقوق اللہ سے ہو یا حقوق العباد سے ہو۔ خلاصہ یہ ہے کہ معروف ومنکر کی پہچان کا معیار شریعت ہے نہ کہ لوگوں کا مزاج یا اپنی خواہش نفس۔ لہٰذا معروف کی تلقین کرنے والے شخص کو ’ معروف ‘ کے متعلق شرعی علم ہونا چاہئے کہ یہ کام واقعتا معروف ہے۔اسی طرح منکر سے منع کرنے والے آدمی کو ’ منکر ‘ کے متعلق شرعی علم ہونا چاہئے کہ یہ کام واقعتا منکر ہے۔اگر اسے علم ہو تو وہ یہ فریضہ سرانجام دے ورنہ بغیر علم کے ایسا کرنے سے باز رہے، کیونکہ اس میں فائدے کی نسبت نقصان زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ قُلْ ھٰذِہٖ سَبِیْلیْٓ اَدْعُوْٓا اِلَی اللّٰہِ عَلٰی بَصِیْرَۃٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیْ ﴾[1] ’’ آپ کہہ دیجئے کہ یہی ہے میرا راستہ، میں دلیل وبرہان کی روشنی میں اللہ کی طرف دعوت دیتا ہوں اور میرا ہر پیروکار بھی۔‘‘ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی ’صحیح ‘میں ایک باب قائم کیا ہے جس کا عنوان ہے : ( بَابُ الْعِلْمِ قَبْلَ الْقَولِ وَالْعَمَل ) اور اس کے تحت یہ آیت بطور دلیل ذکر کی ہے : ﴿ فَاعْلَمْ اَنَّہٗ لَآ اِِلٰہَ اِِلَّا اللّٰہُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَلِلْمُؤمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنٰتِ ﴾[2] اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے علم کا ذکر پہلے اور استغفار کا ذکر بعد میں کیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter