Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا اور کہنے لگا : یا رسول اللہ ! (( أَیُّ الْجِہَادِ أَفْضَلُ)) ’’ کونسا جہاد سب سے افضل ہے ؟ ‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ پھر جب اسی آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دوسرے جمرہ ( جس کو لوگ درمیانہ شیطان کہتے ہیں) کے پاس دیکھا تو وہی سوال کیا۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسرے جمرہ ( جس کو لوگ بڑا شیطان کہتے ہیں) کو کنکریاں مار لیں اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر سوار ہونے لگے تو آپ نے پوچھا : (( أَیْنَ السَّائِل ؟ )) ’’ سائل کہاں ہے ؟ ‘‘ تو اس نے کہا : یا رسول اللہ ! میں حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( کَلِمَۃُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِر )) ’’ ظالم بادشاہ کے سامنے کلمۂ حق کہنا سب سے افضل جہاد ہے۔‘‘[1] عام طور پر لوگ کسی ملک کے صدر یا وزیر اعظم یا وزیر یا کسی بڑے افسر کے پاس ہوتے ہیں تو ان کے سامنے کلمۂ حق کہنے سے گھبراتے ہیں۔ جبکہ حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : (( أَ لَا لَا یَمْنَعَنَّ رَجُلًا ہَیْبَۃُ النَّاسِ أَن یَّقُولَ بِحَقٍّ إِذَا عَلِمَہٗ )) [2] ’’ خبر دار ! کسی شخص کو لوگوں کی ہیبت کلمۂ حق کہنے سے نہ روکے جب وہ اُس کا علم رکھتا ہو۔‘‘ عزیز القدر بھائیو اور بہنو ! امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی اہمیت اور اس کے فضائل وفوائد جاننے کے بعد اب آئیے یہ بھی جان لیں کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی شرائط کیا ہیں ؟ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی شرائط نیکی کی تلقین کرنے اور برائی سے منع کرنے والے شخص کیلئے چند اہم شرطیں ہیں اور وہ یہ ہیں : پہلی شرط : علم،یعنی ’ معروف ‘ کی تلقین کرنے اور ’ منکر ‘ سے منع کرنے والے شخص کو اس بات کا علم ہو کہ فلاں کام شریعت کی نظر میں واقعتا ’ معروف ‘ ہے کہ جس کا حکم دینا ہے اور فلاں کام شریعت کی نظر میں واقعتا
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter