Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے فضائل وفوائد ٭امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جہنم سے دوری کا ایک سبب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( إِنَّہُ خُلِقَ کُلُّ إِنْسَانٍ مِنْ بَنِیْ آدَمَ عَلٰی سِتِّیْنَ وَثَلَاثِمِائَۃِ مِفْصَلٍ، فَمَنْ کَبَّرَ اللّٰہَ، وَحَمِدَ اللّٰہَ، وَہَلَّلَ اللّٰہَ وَسَبَّحَ اللّٰہَ، وَاسْتَغْفَرَ اللّٰہَ، وَعَزَلَ حَجَرًا عَنْ طَرِیْقِ النَّاسِ، أَوْ شَوْکَۃً أَوْ عَظْمًا عَنْ طَرِیْقِ النَّاسِ، وَأَمَرَ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ نَہٰی عَنْ مُنْکَرٍ، عَدَدَ تِلْکَ السِّتِّیْنَ وَالثَّلَاثِمِائَۃِ السُّلَامیٰ، فَإِنَّہُ یَمْشِیْ یَوْمَئِذٍ وَقَدْ زَحْزَحَ نَفْسَہُ عَنِ النَّارِ )) [1] ’’ بنو آدم میں سے ہر انسان کو تین سو ساٹھ جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے۔لہٰذا جو شخص ان کے بقدر اللّٰه اکبر، الحمد للّٰه، لا إلہ إلا اللّٰه، سبحان اللّٰه، أستغفر اللّٰه کہے اور لوگوں کے راستے سے پتھر یا کانٹا یا ہڈی ہٹادے، نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے تو وہ یقین کرلے کہ اس دن اس نے اپنے آپ کو جہنم سے دور کر لیا۔‘‘ ٭نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا صدقہ ہے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم میں سے کچھ لوگوں نے آپ سے کہا : اے اللہ کے رسول ! (( ذَہَبَ أَہْلُ الدُّثُورِ بِالْأجُورِ،یُصَلُّونَ کَمَا نُصَلِّی،وَیَصُومُونَ کَمَا نَصُومُ، وَیَتَصَدَّقُونَ بِفُضُولِ أَمْوَالِہِمْ )) یعنی ’’ مال ودولت والے لوگ اجر وثواب لے گئے، وہ ہماری طرح نمازیں بھی پڑھتے ہیں، روزے بھی رکھتے ہیں، اور اپنے بچے ہوئے مالوں کے ساتھ صدقہ بھی کرتے ہیں۔‘‘ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( أَوَ لَیْسَ قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لَکُمْ مَا تَصَدَّقُونَ ؟)) ’’ کیا اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے بھی صدقہ کرنے کا ذریعہ نہیں بنا دیا ؟‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( إِنَّ بِکُلِّ تَسْبِیْحَۃٍ صَدَقَۃً)) ’’بے شک ہر (سبحان اللّٰه ) صدقہ ہے۔‘‘ ((وَکُلِّ تَکْبِیْرَۃٍ صَدَقَۃً)) ’’اورہر (اللّٰه اکبر ) صدقہ ہے‘‘ (وَکُلِّ تَحْمِیْدَۃٍ صَدَقَۃً ) ’’ اور ہر (الحمد للّٰه) صدقہ ہے۔‘‘ (( وَکُلِّ تَہْلِیْلَۃٍ صَدَقَۃً )) ’’اور ہر ( لا إلہ إلا اللّٰه ) صدقہ ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter