Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

462
اس کے بعد فرمایا : ﴿ فَتَعٰلَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ ﴾[1] ’’ پس اللہ بہت بلند شان والا ہے، وہی بر حق بادشاہ ہے۔‘‘ یعنی اللہ تعالی جو حقیقی بادشاہ ہے وہ اِس بات سے بہت بلند ہے کہ وہ تمھیں بے مقصد پیدا کرتا۔ لہذا لوگو ! تم اپنے مقصد ِ حیات کو پہچانو اور جس مقصد کیلئے تمھیں پیدا کیا گیا ہے اسی کی خاطر زندگی گزارو۔اور وہ مقصد کیا ہے ؟ سنو، اللہ تعالی کیا فرما رہا ہے :﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِِنسَ اِِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ ﴾[2] ’’ اور میں نے جن وانس کو صرف اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے۔‘‘ اِس سے معلوم ہوا کہ ہمارا مقصد ِ حیات اللہ تعالی کی عبادت اور بندگی ہے۔یعنی ہم اپنی زندگی اپنے خالق ومالک اور رازق کی مرضی ومنشاء کے مطابق بسر کریں۔اور کوئی ایسا کام نہ کریں جو اس کی مرضی ومنشاء کے خلاف ہو، یا جس سے وہ ناراض ہوتا ہو۔ ٭اللہ تعالی نے ہمیں صحت وتندرستی سے نوازا ہے، تو ہم پر لازم ہے کہ ہم اس سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ اللہ تعالی کا تقرب حاصل کریں۔ ٭ اللہ تعالی نے ہمیں فارغ اوقات جیسی نعمت سے نوازا ہے، تو ہم پر فرض ہے کہ ہم اس نعمت کی قدر کریں اور فارغ اوقات کو ایسے کاموں میں مشغول کریں کہ جن سے اللہ تعالی کی رضا مندی او راس کی خوشنودی حاصل ہوتی ہو۔اور اسے بے ہودہ اور فضول کاموں میں ضائع نہ کریں۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : ( اِغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ ) ’’ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو۔‘‘ 1۔( شَبَابَکَ قَبْلَ ہَرَمِکَ ) ’’ اپنی جوانی کو اپنے بڑھاپے سے پہلے۔‘‘ 2۔( وَصِحَّتَکَ قَبْلَ سَقَمِکَ ) ’’ اپنی صحت کو اپنی بیماری سے پہلے۔‘‘ 3۔( وَغِنَاکَ قَبْلَ فَقْرِکَ ) ’’ اپنی تونگری کو اپنی غربت سے پہلے۔‘‘ 4۔( وَفَرَاغَکَ قَبْلَ شُغْلِکَ ) ’’ اپنی فراغت کو اپنی مشغولیت سے پہلے۔‘‘
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter