Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

461
٭ اور کئی لوگ موبائل فون کے ذریعے موسیقی سنتے ہوئے یا وڈیو کلپس کا مشاہدہ کرتے ہوئے اپنے قیمتی اوقات کو رائیگاں کردیتے ہیں۔ الغرض یہ کہ کسی نہ کسی طریقے سے ’موبائل ‘ وقت کے ضیاع کا سب سے بڑا وسیلہ بن چکا ہے۔ حالانکہ ’ موبائل ‘ ایک وقتی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ایجاد کیا گیا ہے، لہذا اسے اپنی وقتی ضرورت کو پورا کرنے کا ہی ایک ذریعہ سمجھنا چاہئے۔نہ یہ کہ اسے ایک مستقل مشغلہ بنا لیا جائے کہ جس کی وجہ سے دیگر فرائض وواجبات میں شدید خلل پیدا ہو۔نہ اللہ تعالی کے فرائض کی پروا رہے اور نہ ہی اللہ کے بندوں کے حقوق پورے ہوں۔ ہاں اگر ’موبائل فون ‘کا جائز استعمال ہو، اِس طرح کہ ٭ اس کو علم ِ نافع کے حصول کا ذریعہ بنایا جائے۔یعنی اس کے ذریعے مختلف علماء کے لیکچرز اور دروس وخطبات سنے جائیں، یا مستند ویب سائٹس پہ موجود لٹریچر، فتاوی جات، آڈیوز، ویڈیوز وغیرہ سے استفادہ کیا جائے۔ ٭ یا اسے دینی تعلیمات کو پھیلانے کاذریعہ بنایا جائے۔یعنی سوشل میڈیا کے ذریعے اللہ رب العزت کے فرامین یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات گرامی کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔اور مختلف دینی معلومات لوگوں کے ساتھ شیئر کی جائیں۔اور سوشل میڈیا پر جن غلط نظریات وباطل عقائد کی نشر واشاعت ہو رہی ہو ان کا مدلل رد کیا جائے۔ تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔بلکہ یہ اِس دور کی ایک اہم ضرورت بھی ہے۔لہذا ’ موبائل فون ‘ کے ناجائز استعمال کے ذریعے اپنے قیمتی اوقات کو برباد کرنے کی بجائے اس کے جائز استعمال کے ذریعے اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہئے۔ عزیزان گرامی ! ہم نے وقت کے ضیاع کے جو اسباب ووسائل ذکر کئے ہیں، یہ اور ان کے علاوہ باقی جتنے ایسے اسباب ہیں، یہ سب انسان کیلئے انتہائی خطرناک ہیں۔لہذا ایسے تمام امور سے دور رہنا ضروری ہے جو انسان کے قیمتی اوقات کے ضیاع کا سبب بنتے ہوں۔ جو شخص فارغ اوقات کو ضائع کرتا ہو اسے سوچنا چاہئے کہ کیا اللہ تعالی نے اسے فضول پیدا کیا ہے ! کیا اس کی خلقت کا کوئی مقصد نہیں ہے ! اور کیا اس کی زندگی بے مقصد ہے ! اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا وَّاَنَّکُمْ اِِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ ﴾[1] ’’کیا تم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ ہم نے تمھیں بے مقصد پیدا کردیا اور تم ہماری طرف نہیں لوٹائے جاؤ گے ؟ ‘‘
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter