Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

411
جدا کرنے والی عورتوں پر لعنت کی ہے جو اس کی خلقت کو تبدیل کرتی ہیں۔‘‘ اور مسلم کی روایت میں الفاظ یہ ہیں : ((وَالنَّامِصَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَات)) ’’ چہرے کے بال اکھاڑنے والی اور اکھڑوانے والی۔‘‘ یعنی وہ خود اپنے چہرے کے بال اکھاڑیں یا وہ کسی سے طلب کریں، دونوں صورتوں میں ملعون ہیں۔ 2۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( لَعَنَ اللّٰہُ الْوَاصِلَۃَ وَالْمُسْتَوصِلَۃَ وَالْوَاشِمَۃَ وَالْمُسْتَوْشِمَۃَ)) [1] ’’ اللہ تعالی نے مصنوعی بال لگانے والی عورت اور لگوانے والی عورت پر لعنت بھیجی۔اسی طرح ( رنگ بھرنے کیلئے ) گودنے والی اور گدوانے والی عورت پر بھی لعنت بھیجی۔‘‘ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک انصاری لڑکی کی شادی ہوئی اور وہ بیمار پڑ گئی۔جس کے نتیجے میں اس کے بال جھڑ گئے۔چنانچہ اس کے گھر والوں نے ارادہ کیا کہ اسے مصنوعی بال لگوا دیں۔تو انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ نے فرمایا : (( لَعَنَ اللّٰہُ الْوَاصِلَۃَ وَالْمُسْتَوصِلَۃَ)) [2] ’’ اللہ تعالی کی لعنت ہے مصنوعی بال لگانے والی اور لگوانے والی عورت پر۔‘‘ جبکہ حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ (( لَعَنَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم الْوَاصِلَۃَ وَالْمُسْتَوصِلَۃَ)) [3] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مصنوعی بال لگانے والی اور لگوانے والی عورت پر لعنت بھیجی۔‘‘ ان تمام روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنوعی بال لگوانے والی عورت اور لگانے والی عورت دونوں پر اللہ کی بھی لعنت ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی۔ 3۔حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (( أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لَعَنَ الْخَامِشَۃَ وَجْہَہَا وَالشَّاقَّۃَ جَیْبَہَا وَالدَّاعِیَۃَ بِالْوَیْلِ وَالثُّبُورِ)) ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت پر لعنت بھیجی جو اپنا چہرہ نوچے، جو اپنا گریبان پھاڑے اور جو ہلاکت وبربادی کا واویلا کرے۔‘‘[4] 4۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter