Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

410
’’ مسلمانوں کا عہد ایک ہی ہے، اس کی ذمہ داری ان میں کوئی ادنی سا شخص بھی اٹھا سکتا ہے۔( یعنی کوئی ادنی سا مسلمان بھی اگر کسی کافر کو امان دے دے تو تمام مسلمانوں کو اس کی پاسداری کرنا ہوگی ) لہذا جس نے کسی مسلمان کے عہد کو توڑا ( غداری کی ) تو اس پر اللہ تعالی کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ایسے شخص سے ( قیامت کے دن ) کسی قسم کا فدیہ قبول نہیں کیا جائے گا۔‘‘[1] 22۔دنیا کی ہر چیز ملعون ہے سوائے چار کے ! رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( اَلدُّنْیَا مَلْعُونَۃٌ، مَلْعُونٌ مَا فِیْہَا إِلَّا ذِکْرَ اللّٰہِ وَمَا وَالَاہُ، أَوْ عَالِمًا أَوْ مُتَعَلِّمًا )) [2] ’’ دنیا ملعون ہے اور اس میں جو کچھ ہے وہ سب بھی ملعون ہے، سوائے اللہ کے ذکر کے اور جو عمل اللہ کو پسند ہو، یا عالم یا متعلم۔‘‘ اِس حدیث کا معنی یہ ہے کہ دنیا اور اس کی ہر چیز ملعون ہے سوائے چار چیزوں کے : ۱۔ذکر اللہ ۲۔ہر وہ عمل جو اللہ تعالی کو پسند ہو۔ ۳۔دین کا عالم ۴۔دین کی تعلیم حاصل کرنے والا آخر میں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنی رحمتوں سے نوازے۔اور اپنی پھٹکار سے محفوظ رکھے۔ دوسرا خطبہ عزیزالقدر بھائیو اور بہنو ! آج کے خطبۂ جمعہ کے موضوع کو مکمل کرتے ہوئے آخر میں ہم ان خواتین کا تذکرہ کرتے ہیں جن پر اللہ تعالی کی پھٹکار پڑتی ہے اور وہ اس کی لعنت کی مستحق ہوتی ہیں۔ 23۔بعض خواتین جن پر لعنت بھیجی گئی ! 1۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ((لَعَنَ اللّٰہُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُوْتَشِمَاتِ،وَالْمُتَنَمِّصَاتِ،وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ، اَلْمُغَیِّرَاتِ خَلْقَ اللّٰہِ)) [3] ’’ اللہ تعالیٰ نے گودنے والی اور گدوانے والی، چہرے کے بال اُکھڑوانے والی اور خوبصورتی کیلئے دانتوں کو
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter