Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

409
19۔مسلمان بھائی پر اسلحہ تان لینا ! جناب ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( مَنْ أَشَارَ إِلٰی أَخِیْہِ بِحَدِیْدَۃٍ فَإِنَّ الْمَلَائِکَۃَ تَلْعَنُہُ حَتّٰی یَنْتَہِیَ وَإِنْ کَانَ أَخَاہُ لِأبِیْہِ وَأُمِّہِ)) [1] ’’ جو شخص اپنے بھائی پر لوہا تان لے تو فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں یہاں تک کہ وہ اس سے باز آجائے۔خواہ وہ اس کا سگا بھائی کیوں نہ ہو۔‘‘ 20۔اپنے والد کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( مَنِ ادَّعٰی إِلٰی غَیْرِ أَبِیْہِ أَوِ انْتَمٰی إِلٰی غَیْرِ مَوَالِیْہِ فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللّٰہِ وَالْمَلَائِکَۃِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِیْنَ )) [2] ’’ جو شخص اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، یا وہ اپنی آزادی کو آزاد کرنے والوں کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب کرے تو اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔‘‘ 21۔مدینہ منورہ میں جرم یا ظلم کرنا یا مجرم یا ظالم کو پناہ دینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :((اَلْمَدِیْنَۃُ حَرَمٌ مَا بَیْنَ عَیْرٍ إِلٰی ثَوْرٍ، فَمَنْ أَحْدَثَ فِیْہَا حَدَثًا أَوْ آوَی مُحْدِثًا فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللّٰہِ وَالْمَلَائِکَۃِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِیْنَ لَا یَقْبَلُ اللّٰہُ مِنْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ صَرْفًا وَّلَا عَدْلًا)) [3] ’’ مدینہ منورہ عیر سے ثور تک حرم شریف ہے۔لہذا جو شخص اس میں جرم کرتا یا مجرم کو پناہ دیتا ہے ( یا اس میں بدعت کو ایجاد کرتا یا بدعتی کو پناہ دیتا ہے ) تو اس پر اللہ تعالی کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔اللہ تعالی اُس سے قیامت کے روز کوئی نفل یا فرض عبادت ( یا کسی قسم کا فدیہ ) قبول نہیں کرے گا۔‘‘ 22۔غداری کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :(( ذِمَّۃُ الْمُسْلِمِیْنَ وَاحِدَۃٌ، یَسْعٰی بِہَا أَدْنَاہُمْ، فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا ذِمَّتَہُ فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللّٰہِ وَالْمَلَائِکَۃِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِیْنَ لَا یُقْبَلُ مِنْہُ یَومَ الْقِیَامَۃِ صَرْفٌ وَّلَا عَدْلٌ ))
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter