Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

403
’’ اور جو لوگ اللہ کے عہد کو اس کی مضبوطی کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جس چیز کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اسے توڑتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اُن پر لعنت ہے اور ان کیلئے برا گھر ہے۔‘‘ 7۔تہمت لگانا کسی خاتون پر تہمت لگانا اور اس کی عزت کو داغدار بنانا بہت بڑا گناہ ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سات مہلک اور تباہ کن گناہوں میں شامل فرمایا ہے۔اور اللہ تعالی نے چار گواہوں کی گواہی کے بغیر کسی پر تہمت لگانے والے شخص کیلئے اسی (۸۰)کوڑوں کی سزا مقرر فرمائی ہے۔اور اسے اپنی لعنت کا مستحق ٹھہرایا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ اِِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤمِنٰتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَلَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ ﴾ [1] ’’ جو لوگ پاکدامن، گناہوں سے بے خبر، مومنہ عورتوں پر زناکی تہمت لگاتے ہیں، وہ یقینا دنیا وآخرت میں ملعون ہیں۔اور ان کیلئے بڑا عذاب ہے۔‘‘ 8۔شراب نوشی کرنا شراب نوشی کرنا بھی کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔اور یہ اِس قدر سنگین جرم ہے کہ اس کی وجہ سے دس آدمیوں پر اللہ تعالی کی لعنت برستی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :((لَعَنَ اللّٰہُ الْخَمْرَ وَشَارِبَہَا وَسَاقِیَہَا وَبَائِعَہَا وَمُبْتَاعَہَا، وَعَاصِرَہَا وَمُعْتَصِرَہَا، وَحَامِلَہَا وَالْمَحْمُولَۃَ إِلَیْہِ)) وفی المسند : (( وَآکِلَ ثَمَنِہَا)) [2] ’’ اللہ کی لعنت ہے شراب پر، اس کے پینے والے پر، اس کے پلانے والے پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کے خریدار پر، اس کو نچوڑنے والے پر، جس کیلئے نچوڑا گیا اس پر، اس کو اٹھانے والے پر اور جس کی طرف اسے اٹھا کر لے جایا گیا اس پر۔‘‘ مسند احمد کی روایت میں دسویں شخص کا بھی ذکر ہے۔یعنی ’’ اس کی قیمت کھانے والے شخص پر بھی لعنت ہے۔‘‘ 9۔رشوت دینا اور لینا رشوت دینا اور لینا بھی کبیرہ گناہوں میں شامل ہے، جس کے ذریعے کسی کا حق مارا جاتا ہے اور ظلم وزیادتی کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔جو آدمی اس کا ارتکاب کرتا ہے اس پر اللہ تعالی کی پھٹکار پڑتی ہے اور وہ اس کی لعنت کا مستحق ہوتا ہے۔
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter