Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

392
دوسرا خطبہ معزز سامعین ! آئیے اب حدیث کے آخری حصے کا تذکرہ کرتے ہیں جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تین امور کا ذکر فرمایا جو انسان کی ہلاکت وبربادی کا سبب بنتے ہیں۔والعیاذ باللہ المہلکات : ہلاکت کا سبب بننے والے امور : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہلاکت کا سبب بننے والے تین امور ذکر فرمائے : 1۔لالچ جس کو پورا کیا جائے 2۔خواہش جس کی پیروی کی جائے 3۔آدمی کی خود پسندی 1۔( شُحّ ) سے مراد یہ ہے کہ جو چیز انسان کے پاس نہ ہو وہ اس کے حصول کا لالچ کرے۔اور جو چیز اس کے پاس ہو وہ اس میں بخیلی اور کنجوسی کا مظاہرہ کرے۔مال سمیٹنے کی شدید حرص اور خرچ کرنے میں انتہائی کنجوسی۔اِس کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہلکات میں سب سے پہلے ذکر فرمایا۔ وہ ’ لالچ ‘ جس کو پورا کرنے کیلئے انسان اپنا تن، من، دھن لگا دے اور اپنی ساری توانائیاں صرف کردے، ایسالالچ انسان کیلئے یقینا تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔کیونکہ وہ حلال وحرام کا لحاظ نہیں کرتا، بلکہ ہر صورت میں اپنے لالچ کو پورا کرنے کی دھن میں مگن رہتاہے۔ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( اِتَّقُوا الظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَاتَّقُوا الشُّحَّ فَإِنَّ الشُّحَّ أَہْلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ،حَمَلَہُمْ عَلٰی أَنْ سَفَکُوْا دِمَائَہُمْ وَاسْتَحَلَّوْا مَحَارِمَہُمْ)) [1] ’’ تم ظلم سے بچتے رہنا، کیونکہ ظلم قیامت کے دن تاریکیوں کا سبب بنے گا۔اور لالچ سے بھی بچے رہنا، کیونکہ اسی لالچ نے ہی تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔لالچ نے انھیں خون بہانے ( قتل کرنے ) اور اپنے محارم کو حلال کرنے پر آمادہ کیا۔‘‘ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( إِیَّاکُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّمَا ہَلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ بِالشُّحِّ، أَمَرَہُمْ بِالْبُخْلِ فَبَخِلُوْا، وَأَمَرَہُمْ بِالْقَطِیْعَۃِ فَقَطَعُوْا، وَأَمَرَہُمْ بِالْفُجُوْرِ فَفَجَرُوْا))
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter