Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

390
(( إِنَّ الْمُقْسِطِیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ عَلٰی مَنَابِرَ مِن نُّوْرٍ عَنْ یَمِیْنِ الرَّحْمٰنِ عَزَّوَجَلَّ، وَکِلْتَا یَدَیْہِ یَمِیْنٌ،اَلَّذِیْنَ یَعْدِلُوْنَ فِیْ حُکْمِہِمْ وَأَہْلِیِْہِمْ وَمَا وَلُوْا )) [1] ’’بے شک انصاف کرنے والے اللہ کے ہاں اُس کی دائیں طرف نور کے ممبروں پر ہو نگے اور اس کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے فیصلوں، اپنے گھر والوں اور اپنے ماتحت لوگوں میں عدل وانصاف کرتے ہیں۔‘‘ 2۔مالداری اور غربت ( دونوں حالتوں میں ) میانہ روی اختیار کرنا انسان چاہے مالدار ہو یا غریب ہو، دونوں حالتوں میں اسے اعتدال کی راہ اور میانہ روی اختیار کرنی چاہئے۔نہ وہ اسراف اور فضول خرچی کرے اور نہ ہی بخل اور کنجوسی کرے۔ اللہ رب العزت اپنے بندوں کی صفات میں سے ایک صفت یوں بیان فرماتے ہیں : ﴿وَالَّذِیْنَ اِِذَا اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَلَمْ یَقْتُرُوْا وَکَانَ بَیْنَ ذٰلِکَ قَوَامًا﴾[2] ’’ اور وہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ بخل، بلکہ ان کا خرچ ان دونوں کے درمیان ہوتا ہے۔‘‘ اسی طرح فرمایا : ﴿ وَ لَا تَجْعَلْ یَدَکَ مَغْلُوْلَۃً اِلٰی عُنُقِکَ وَ لَا تَبْسُطْھَا کُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُوْمًا مَّحْسُوْرًا ﴾[3] ’’ اور نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ کر رکھو ( یعنی بخل اور کنجوسی نہ کرو ) اور نہ ہی اسے پوری طرح کھلا چھوڑ دو ( یعنی اسراف اور فضول خرچی بھی نہ کرو۔) ورنہ خود ملامت زدہ اور درماندہ بن جاؤ گے۔‘‘ 3۔چھپے ہوئے اور ظاہرا ( دونوں حالتوں میں ) اللہ کا ڈر انسان چاہے لوگوں کے سامنے ہو یا ان کی نظروں سے اوجھل ہو، ہر دو حالت میں اسے اللہ تعالی سے ڈرتے رہنا چاہئے۔اور اللہ تعالی سے ڈر کر اپنے دامن کو ہر حال میں گناہوں سے بچانا چاہئے۔کیونکہ اللہ تعالی ہر جگہ پر اور ہر حال میں انسان کی نگرانی کر رہا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًا ﴾ [4]’’ بے شک اللہ تعالی تم پر نگران ہے۔‘‘ جو لوگ اللہ تعالی سے ڈرتے رہتے ہیں، خاص طور پر اپنی خلوتوں میں، تو اللہ تعالی ان کے متعلق ار شاد فرماتا
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter