Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

388
اور رات کو اس وقت نماز پڑھتا ہو جب لوگ سوئے ہوئے ہوتے ہیں۔‘‘ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا : (السلام علیکم) تو آپ نے فرمایا : ’’دس نیکیاں۔‘‘پھر ایک اور بندہ آیا اور اس نے کہا : ( السلام علیکم ورحمۃ اللہ ) تو آپ نے فرمایا : ’’بیس نیکیاں۔‘‘ پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا: ( السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ) تو آپ نے فرمایا : ’’تیس نیکیاں۔‘‘[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہوا ہے ؟ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ آج تم میں سے کون نمازِجنازہ میں اور میت کی تدفین میں شریک ہوا ؟ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا : میں شریک ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ آج تم میں سے کس نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا ؟ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ آج تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی ؟ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( مَا اجْتَمَعْنَ فِی امْرِیئٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّۃَ ) [2] ’’ یہ کام جس شخص میں ( ایک دن کے دوران) جمع ہو جائیں تووہ یقینا جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( عَلَیْکُمْ بِقِیَامِ اللَّیْلِ فَإِنَّہُ دَأْبُ الصَّالِحِیْنَ قَبْلَکُمْ،وَہُوَ قُرْبَۃٌ إِلٰی رَبِّکُمْ، وَمُکَفِّرٌ لِلسَّیِّئَاتِ، وَمَنْہَاۃٌ لِلْآثَامِ)) [3] ’’ تم قیام اللیل ضرور کیا کرو کیونکہ یہ تم سے پہلے نیک لوگوں کی عادت تھی، اس سے تمہیں تمہارے رب کا تقرب حاصل ہوتا ہے، یہ گناہوں کو مٹانے والا اور برائیوں سے روکنے والا ہے۔‘‘ المنجیات : نجات کا سبب بننے والے امور : عزیز القدر بھائیو اور بزرگو ! آئیے اب ذکر کرتے ہیں نجات کا سبب بننے والے امور کا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجات کا سبب بننے والے تین امور ذکر فرمائے : 1۔غصہ اور رضامندی ( دونوں حالتوں میں ) عدل وانصاف کا دامن تھامے رکھنا
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter