Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

373
(( إِذَا أَمَّنَ الْإِمَامُ فَأَمِّنُوا، فَإِنَّہٗ مَن وَّافَقَ تَأْمِیْنُہٗ تَأْمِیْنَ الْمَلَائِکَۃِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ )) ’’ جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہا کرو۔کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے موافقت کر جائے تواس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔‘‘[1] اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : (( إِذَا قَالَ الْإِمَامُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ فَقُولُوا : اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ، فَإِنَّہٗ مَن وَّافَقَ قَولُہٗ قَولَ الْمَلَائِکَۃِ، غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ )) [2] ’’ جب امام کہے : سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ تو تم کہو : اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ، کیونکہ جس کا یہ کہنا فرشتوں کے کہنے سے موافقت کر جاتا ہے تو اس کے پچھلے تمام گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے۔‘‘ 6۔فرشتے قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے شخص کے قریب آجاتے ہیں حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رات کو ( نماز میں )سورۃ البقرۃ پڑھ رہا تھا اور میرا گھوڑا قریب ہی بندھا ہوا تھا، اچانک گھوڑا بدکاتو میں خاموش ہو گیا۔جب میں خاموش ہوا تو وہ بھی پر سکون ہو گیا۔میں نے پھر قراء ت شروع کی تو وہ پھر بدکنے لگا۔میں خاموش ہوا تو وہ بھی ٹھہر گیا۔میں نے پھر قراء ت شروع کی تو وہ ایک بار پھر بدکا۔اُدھر میرا بیٹا ’یحییٰ ‘ بھی تھا،مجھے ڈر لگا کہ کہیں وہ اسے کچل نہ دے۔چنانچہ میں سلام پھیر کر اس کے پاس آیا اور اسے اس سے دور کردیا۔پھر میں نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک چھتری سی ہے اور اس میں چراغ سے چمک رہے ہیں۔پھر یہ چھتری نما چیز آسمان کی طرف چلی گئی حتی کہ میری نظروں سے اوجھل ہو گئی۔ صبح ہوئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنا پورا واقعہ سنایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( اِقْرَأْ یَا ابْنَ حُضَیْر، اِقْرَأْ یَا ابْنَ حُضَیْر )) ’’ اے ابن حضیر ! تمھیں اپنی قراء ت جاری رکھنی چاہئے تھی ! ‘‘ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے اپنے بیٹے پر ترس آ رہا تھا اس لئے میں نے سلام پھیر دیا، اس کے بعد میں نے ایک چھتری نما چیز دیکھی جس میں چراغ چمک رہے تھے، وہ اوپر کو چلی گئی اور میری نظروں سے غائب ہو گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( تِلْکَ الْمَلَائِکَۃُ دَنَتْ لِصَوْتِکَ، وَلَوْ قَرَأْتَ لَأَصْبَحَتْ یَنْظُرُ النَّاسُ إِلَیْہَا
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter