Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

369
أَوْ لِیُکْثِرْ)) [1] ’’ جو بھی مسلمان میرے اوپر درود بھیجتا ہے تو جب تک وہ درود بھیجتا رہتا ہے تب تک فرشتے اس کیلئے دعا کرتے رہتے ہیں۔لہٰذا بندہ چاہے تو کم درود بھیجے یا چاہے تو زیادہ بھیجے۔‘‘ یاد رہے کہ فرشتے مومنوں کیلئے نہ صرف دعائے رحمت کرتے ہیں بلکہ مومن جب اپنے بھائیوں کیلئے دعا کرتے ہیں تو فرشتے ان کی دعا پر آمین بھی کہتے ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : (( دَعْوَۃُ الْمَرْئِ الْمُسْلِمِ لِأَخِیْہِ بِظَہْرِ الْغَیْبِ مُسْتَجَابَۃٌ،عِنْدَ رَأْسِہِ مَلَکٌ مُّوَکَّلٌ،کُلَّمَا دَعَا لِأَخِیْہِ بِخَیْرٍ قَالَ الْمَلَکُ الْمُوَکَّلُ : آمِیْن وَلَکَ بِمِثْل)) [2] ’’ مسلمان کی اپنے بھائی کیلئے غائبانہ دعا قبول کی جاتی ہے۔اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ متعین ہوتاہے، وہ جب بھی اپنے بھائی کیلئے دعائے خیر کرتا ہے تو متعین فرشتہ کہتا ہے ( آمین ) اور تمھیں بھی اس جیسی خیر نصیب ہو۔‘‘ عزیز القدر بھائیو اور بہنو ! فرشتے جن خوش نصیب لوگوں کیلئے دعائے رحمت کرتے ہیں ان کا تذکرہ آپ نے سنا۔اب آئیے ان سعادت مند لوگوں کا تذکرہ کرتے ہیں جن پر فرشتے نازل ہوتے اور ان کے ساتھ بعض اعمال ِ خیر میں شریک ہوتے ہیں۔ فرشتے کن پر نازل ہوتے اور کن کے ساتھ شریک ہوتے ہیں؟ 1۔استقامت اختیار کرنے والوں پر اللہ تعالی کافرمان ہے :﴿ إِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللّٰہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَیْْہِمُ الْمَلَائِکَۃُ أَلاَّ تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّۃِ الَّتِیْ کُنتُمْ تُوعَدُونَ ٭ نَحْنُ أَوْلِیَاؤُکُمْ فِیْ الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِیْ الْآخِرَۃِ وَلَکُمْ فِیْہَا مَا تَشْتَہِیْ أَنفُسُکُمْ وَلَکُمْ فِیْہَا مَا تَدَّعُونَ ٭ نُزُلاً مِّنْ غَفُورٍ رَّحِیْمٍ﴾[3] ’’ بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ تعالی ہے، پھر اس ( عقیدۂ توحید اور عمل صالح ) پر جمے رہے ان پر فرشتے ( دنیا میں یا موت کے وقت یا قبر میں ) اترتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم ( آنے والے مراحل سے ) نہ
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter