Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

357
حلال کیلئے جو بھی جائز وسیلہ اختیار کرے اس پر بھروسہ نہ کرے، بلکہ اللہ تعالی پر بھروسہ کرے، تو اللہ تعالی اسے ضرور رزق دے گا اور اس میں برکت بھی نصیب کرے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : ( لَوْ أنَّکُمْ تَوَکَّلُوْنَ عَلَی اللّٰہِ حَقَّ تَوَکُّلِہٖ لَرَزَقَکُمْ کَمَا یَرْزُقُ الطَّیْرَ، تَغْدُوْ خِمَاصًا وَتَرُوْحُ بِطَانًا) [1] ’’ اگر تم اللہ پر اس طرح بھروسہ کرو جس طرح بھروسہ کرنے کا حق ہے تو وہ تمھیں ایسے ہی رزق دے گا جیسے وہ پرندوں کو رزق دیتا ہے جو صبح کے وقت خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کے وقت پیٹ بھر کر واپس آتے ہیں۔‘‘ 6۔دعا کرنا رزق میں برکت کے اسباب میں سے ایک اہم سبب ہے : اللہ تعالی سے رزق میں برکت کی دعا کرنا۔ جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعا فرماتے تھے : ( اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ مَدِیْنَتِنَا، وَفِیْ ثِمَارِنَا، وَفِیْ مُدِّنَا وَفِیْ صَاعِنَا ) [2] ’’ اے اللہ ! ہمارے لئے ہمارے شہر کو با برکت بنا دے۔اور ہمارے پھلوں میں بھی برکت ڈال دے۔اور ہمارے ( ماپ تول کے پیمانوں :) مُدّ اور صاع میں بھی برکت ڈال دے۔‘‘ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ایک صحابی کے ہاں مہمان بنے اور کھانا کھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کیلئے یوں دعا فرمائی : ( اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِیْمَا رَزَقْتَہُمْ وَاغْفِرْ لَہُمْ وَارْحَمْہُمْ ) [3] ’’ اے اللہ ! انھیں تو نے جو کچھ دیا ہے اس میں برکت دے اور ان کی مغفرت کر اور ان پر رحم فرما۔‘‘ 7۔اللہ کے راستے میں خرچ کرنا رزق میں برکت کے اسباب میں سے ایک اہم سبب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو جو کچھ دے رکھا ہے، چاہے وہ تھوڑا ہو یا زیادہ، اس میں سے حسب توفیق اللہ تعالی کے راستے میں خرچ کریں۔یعنی اپنے قریبی رشتہ داروں، فقراء، مساکین اور ضرورتمند لوگوں پر خرچ کریں۔ آپ اللہ تعالی کی رضا کی خاطر جو کچھ خرچ کریں گے، اللہ تعالی اس کی جگہ پر آپ کو اور عطا کردے گا۔
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter