Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

354
اللہ تعالی کا فرمان ہے :﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہُ مَخْرَجًا ٭ وَّیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لاَ یَحْتَسِبُ ﴾ [1] ’’ اور جو شخص اللہ تعالی سے ڈرتا رہے اللہ اس کیلئے مشکلات سے نکلنے کی کوئی نہ کوئی راہ پیدا کردیتا ہے۔اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے وہم وگمان بھی نہیں ہوتا۔‘‘ اسی طرح فرمایا : ﴿ وَلَوْ أَنَّ أَہْلَ الْقُریٰ آمَنُوْا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْہِمْ بَرَکَاتٍ مِّنَ السَّمَآئِ وَالْأَرْضِ﴾ [2] ’’ اور اگر یہ بستیوں والے ایمان لاتے اور اللہ کی نافرمانی سے بچتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکات (کے دروازے) کھول دیتے۔‘‘ اسی طرح فرمایا : ﴿ وَ لَوْ اَنَّ اَھْلَ الْکِتٰبِ اٰمَنُوْا وَاتَّقَوْا لَکَفَّرْنَا عَنْھُمْ سَیِّاٰتِھِمْ وَ لَاَدْخَلْنٰھُمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ٭ وَ لَوْ اَنَّھُمْ اَقَامُوا التَّوْرٰۃَ وَ الْاِنْجِیْلَ وَ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْھِمْ مِّنْ رَّبِّھِمْ لَاَکَلُوْا مِنْ فَوْقِھِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِھِمْ﴾[3] ’’ اگر اہل کتاب ایمان لے آتے اور تقوی اختیار کرتے تو ہم ان سے ان کی برائیوں کو مٹا دیتے اور انھیں نعمتوں والے باغات میں داخل کردیتے۔اور اگر وہ توراۃ وانجیل اور جو کچھ ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا، اس پر عمل پیرا رہتے تو وہ اپنے اوپر سے بھی کھاتے اور اپنے پیروں کے نیچے سے بھی۔‘‘ عزیزان گرامی ! ’تقوی ‘ کا تقاضا یہ ہے کہ بندۂ مومن حلال کمائے اور خود بھی حلال کھائے اور اپنے زیر کفالت افراد کو بھی حلال ہی کھلائے۔اور حرام کمائی کے تمام ذرائع سے اجتناب اور پرہیز کرے۔تب اُس کے رزق میں برکت آئے گی۔ورنہ اگر کوئی شخص حلال وحرام میں کوئی فرق نہ کرے اور حلال کے ساتھ حرام کی بھی ملاوٹ کرے تو اس کے رزق سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ چنانچہ وہ لوگ جو رشوت لیتے ہیں، یا خیانت کرتے ہیں، یا چوری کرتے ہیں، یا ڈاکہ زنی کرتے ہیں، یا قرضہ دے کر سود لیتے ہیں، یا مختلف ساز وسامان ادھار پر لے کر اس کی قیمت ادا کرنے سے انکار کردیتے ہیں، یا قرضہ لے کر اسے واپس نہیں لوٹاتے، تو ایسے لوگوں کا رزق یقینی طور پر برکت سے خالی ہوتا ہے۔ اسی طرح وہ لوگ جو لین دین کے معاملات میں جھوٹ بولتے ہیں، یا دھوکہ دیتے ہیں، یا فراڈ کرتے ہیں، یا جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں، یا ماپ تول میں کمی بیشی کرتے ہیں، یا اشیائے خورد ونوش میں ملاوٹ کرتے ہیں……
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter