Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

284
’’ جب لوگ رب العالمین کیلئے کھڑے ہو نگے تو اس دن ان میں سے ایک اپنے پسینے میں اپنے کانوں کے درمیان تک چھپ رہا ہو گا۔‘‘ عزیزان گرامی ! اِس طرح کی صورتحال میں کوئی سایہ نہ ہوگا سوائے عرش ِ باری تعالی کے سائے کے۔اور اُس سائے میں چند خوش نصیب لوگوں کو ہی جگہ ملے گی۔یہ خوش نصیب لوگ کون ہونگے ! ان کے بارے میں آپ نے حدیث سماعت کی۔آئیے اب ان حضرات کا تذکرہ قدرے تفصیل سے کرتے ہیں۔لیکن اِس کی تفصیلات میں جانے سے قبل کچھ تنبیہات : ٭ پہلی تنبیہ یہ ہے کہ حدیث میں جو ( سبعۃ ) کا لفظ آیا ہے، جس کا معنی ہے سات، تو اس سے مراد سات افراد نہیں، بلکہ سات قسم کے لوگ ہیں۔کیونکہ حدیث میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چند اوصاف ذکر کئے ہیں۔چنانچہ یہ اوصاف جن لوگوں میں بھی ہونگے وہ عرش ِ باری تعالی کے سائے تلے جمع ہونگے۔ ٭ دوسری تنبیہ یہ ہے کہ یہ خوش نصیب لوگ صرف مردوں میں سے ہی نہیں ہونگے، بلکہ جن خواتین میں یہ صفات ہونگی، وہ بھی ان حضرات میں شامل ہونگی۔ ٭ تیسری تنبیہ یہ ہے کہ عرش باری تعالی کے سائے تلے جمع ہونے والے خوش نصیب لوگ صرف سات قسم کے ہی نہیں ہونگے، بلکہ ان میں کچھ اور لوگ بھی شامل ہیں، جن کا ذکر دیگر احادیث میں کیا گیا ہے۔اور ہم خطبہ کے آخر میں ان کا بھی تذکرہ کریں گے۔ان شاء اللہ تعالی ٭ چوتھی تنبیہ یہ ہے کہ ہم نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی جو حدیث ذکرکی ہے اس میں یہ ہے کہ(( فِیْ ظِلِّہٖ یَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّہُ )) یعنی ان خوش نصیب لوگوں کو اللہ تعالیٰ اپنے سائے میں جگہ دے گا اور اس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہ ہو گا۔جبکہ اسی حدیث کی ایک اور روایت جو سنن سعید بن منصور میں ہے اور اس کی سند کو حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں حسن قرار دیا ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں : (( سَبْعَۃٌ یُظِلُّہُمُ اللّٰہُ فِیْ ظِلِّ عَرْشِہٖ……)) یعنی سات قسم کے لوگوں کو اللہ تعالی اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا……اسی طرح بعض دیگر روایات میں بھی ہے کہ یہ سایہ اللہ تعالی کے عرش کا ہوگا۔ہم یہ روایات آگے چل ذکر کریں گے ان شاء اللہ تعالی۔تو اس کے بارے میں اگرچہ اہل علم کے مختلف اقوال پائے جاتے ہیں، تاہم سلف صالحین کی ایک بہت بڑی جماعت اس بات کی قائل ہے کہ مطلق کو مقید پر محمول کرتے ہوئے اس سے مراد عرش ِ باری تعالی کا سایہ ہی ہے۔جبکہ شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ کا کہنا ہے کہ اس سے مراد اللہ تعالی کا سایہ ہے۔اور اس کی کیفیت خود اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔چونکہ حدیث میں اللہ کے سائے کا ذکر ہے اس لئے اسے بغیر تاویل وتکییف کے ماننا ضروری ہے۔
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter