Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

274
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : (( أَوَّلُ مَا یُقْضٰی بَیْنَ النَّاسِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِی الدِّمَائِ)) [1] ’’ قیامت کے دن لوگوں میں سب سے پہلے خونوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘ اور بے گناہ آدمی کو قتل کرنا اتنا بڑا گناہ ہے کہجو شخص کسی مومن کو عمداًقتل کرتا ہے اس کیلئے اللہ تعالی نے پانچ سخت وعیدیں ذکر کی ہیں۔قرآن مجید میں اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿وَمَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُہُ جَہَنَّمُ خَالِدًا فِیْہَا وَغَضِبَ اللّٰہُ عَلَیْْہِ وَلَعَنَہُ وَأَعَدَّ لَہُ عَذَابًا عَظِیْمًا﴾[2] ’’ اور جو کوئی کسی مومن کو قصداً قتل کر ڈالے اس کی سزا جہنم ہے، جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اس پراللہ تعالی کا غضب ہے، اس پر اللہ تعالی کی لعنت ہے اور اس نے اس کیلئے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔‘‘ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( کُلُّ ذَنْبٍ عَسَی اللّٰہُ أَن یَّغْفِرَہُ إِلَّا الرَّجُلُ یَقْتُلُ الْمُؤْمِنَ مُتَعَمِّدًا، أَوِ الرَّجُلُ یَمُوتُ کَافِرًا)) [3] ’’ ممکن ہے کہ اللہ تعالی ہر گناہ معاف کردے، سوائے اس آدمی کے جس نے مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا، یا وہ آدمی جو کفر کی حالت میں مر گیا۔‘‘ اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( لَوْ أَنَّ أَہْلَ السَّمَائِ وَالْأَرْضِ اشْتَرَکُوْا فِیْ دَمِ مُؤْمِنٍ لَأَکَبَّہُمُ اللّٰہُ فِیْ النَّارِ)) ’’ اگر آسمان اور زمین والے ( سب کے سب ) ایک مومن کا خون بہانے میں شریک ہوجائیں تو اللہ تعالی ان سب کو جہنم میں ڈال دے گا۔‘‘ [4] قتل ِ مومن اتنا بڑا گناہ ہے کہ اگر ایک شخص مومن کو قتل کرنے کی کوشش میں خود مارا جائے تو وہ جہنم میں چلا جاتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( إِذَا الْتَقَی الْمُسْلِمَانِ بِسَیْفَیْہِمَا فَالْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِی النَّارِ)) ’’ جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ ایک دوسرے پر حملہ آور ہوں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں چلے جاتے ہیں۔‘‘ کہا گیا : یا رسول اللہ ! یہ تو قاتل ہوا، مقتول کیوں جہنم میں جاتا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter