Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

271
اسی طرح امّ المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے متعلق بھی یہ مروی ہے کہ ایک لونڈی نے ان پر جادو کردیا تو انھوں نے اسے قتل کردینے کا حکم دیا۔[1] انہی دلائل کی بناء پر علمائے امت کا جادوگر کے بارے میں فیصلہ ہے کہ وہ واجب القتل ہے۔چنانچہ (۱) امام مالک رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’ جادوگر ‘جو جادو کا عمل خود کرتا ہو اور کسی نے اس کیلئے یہ عمل نہ کیا ہو‘ تواس کی مثال اُس شخص کی سی ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے: ﴿وَلَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرَاہٗ مَا لَہٗ فِیْ الْآخِرَۃِ مِنْ خَلاَقٍ﴾’’ اور وہ یہ بات بھی خوب جانتے تھے کہ جو ایسی باتوں کا خریدار بنا اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔‘‘ لہٰذا میری رائے یہ ہے کہ وہ جب خودجادو کا عمل کرے تو اسے قتل کردیا جائے۔‘‘[2] (۲) امام ابن قدامہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’جادوگر کی سزا قتل ہے۔اور یہ متعدد صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم مثلا عمر، عثمان، ابن عمر، حفصہ، جندب بن عبداللہ، جندب بن کعب، قیس بن سعد رضی اللہ عنہم اور عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے۔اور یہی مذہب امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ہے۔‘‘ [3] (۳) اِمام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَلَو اَنَّہُمْ آمَنُوْا وَاتَّقَوْا…﴾ سے ان علماء نے دلیل لی ہے جو جادوگر کو کافر کہتے ہیں۔اور وہ ہیں امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہ کا ایک گروہ۔جبکہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور (دوسری روایت کے مطابق) امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ جادوگر کافر تو نہیں ہوتا البتہ واجب ُالقتل ضرور ہوتا ہے۔جادوگر کو قتل کردینا تین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے صحیح ثابت ہے۔‘‘ [4] جادو گر اور نجومی کے پاس جانا حرام ہے عزیزان گرامی ! ہم نے جو دلائل اب تک ذکر کئے ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ جادوگر جادو کرکے کفر کا ارتکاب کرتا ہے۔اور وہ امت محمدیہ سے خارج ہو جاتا ہے۔اسی لئے وہ واجب القتل بھی ہوتا ہے۔لہٰذا اِس طرح کے مجرم کے پاس جانا ہی درست نہیں ہے۔بلکہ یہ حرام ہے۔
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter