Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

244
یَصِلُ فِیْہِ رَحِمَہُ وَلَا یَعْلَمُ لِلّٰہِ فِیْہِ حَقًّا،فَہٰذَا بِأَخْبَثِ الْمَنَازِلِ )) ’’تیسرا وہ ہے جسے اللہ تعالی نے مال تو دیاہو لیکن اسے علم سے محروم رکھا ہو۔تو وہ اپنے مال کے سلسلے میں بغیر علم کے ٹامک ٹوئیاں مارتا ہو اور نہ اس میں اپنے رب سے ڈرتا ہو اور نہ ہی صلہ رحمی کرتا ہو۔اور نہ ہی اس میں اللہ تعالی کے حق کو جانتا ہو۔تو یہ سب سے نچلے مرتبے میں ہے۔‘‘ 4۔((وَعَبْدٌ لَمْ یَرْزُقْہُ اللّٰہُ مَالًا وَلَا عِلْمًا، فَہُوَ یَقُولُ : لَوْ أَنَّ لِیْ مَالًا لَعَمِلْتُ بِعَمَلِ فُلَانٍ، فَہُوَ نِیَّتُہُ فَوِزْرُہُمَا سَوَائٌ )) ’’اور چوتھا وہ ہے جسے اللہ تعالی نے نہ مال دیا ہو اور نہ علم۔تو وہ یہ کہے کہ اگر میرے پاس بھی مال ہوتا تو میں بھی اُس ( تیسرے ) آدمی کی طرح عمل کرتا۔تو اِس آدمی کا گناہ اپنی نیت کے اعتبار سے اُس ( تیسرے ) آدمی کے گناہ کے برابر ہوا۔‘‘[1] ہم میں سے ہر شخص اپنے گریبان میں جھانک کر یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ ان چاروں افراد میں سے کونسا ہے ؟ اگر ہم پہلے دو قسم کے افراد میں سے ہیں تو اللہ کا شکر ادا کریں۔اور اگر ہم آخری دو قسم کے افراد میں سے ہیں تو پھر ہم اپنی اصلاح کریں۔اور اللہ تعالی کا یہ فرمان ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں : ﴿ وَ لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْکَ اِلٰی مَا مَتَّعْنَابِہٖٓ اَزْوَاجًا مِّنْھُمْ زَھْرَۃَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا لِنَفْتِنَھُمْ فِیْہِ وَ رِزْقُ رَبِّکَ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰی ﴾[2] ’’ اور آپ ان چیزوں کی طرف نظر بھی نہ اٹھائیے جو ہم نے مختلف قسم کے لوگوں کو دنیوی زندگی کی زینت کیلئے دی ہیں تاکہ ہم انھیں ان چیزوں میں آزمائیں۔اور آپ کے رب کا رزق بہتر اور دائمی ہے۔‘‘ اللہ تعالی ہمیں حق بات کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ وآخر دعوانا أن الحمد للّٰه رب العالمین
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter