Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

243
( اَلدُّنْیَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّۃُ الْکَافِرِ ) [1] ’’ دنیا مومن کی جیل ہے اور کافر کی جنت ہے۔‘‘ یعنی مومن یہ سمجھے کہ وہ جیل میں ہے، جس میں اسے حرام اور مکروہ شہوات سے منع کردیا گیا ہے۔اور اسے بامشقت عبادات کا حکم دیا گیا ہے۔چنانچہ وہ محرمات سے بچتے ہوئے اور با مشقت عبادات کو انجام دیتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوگا تواس کی سختیوں سے چھٹکارا پاکر جنت کی دائمی نعمتوں میں چلا جائے گا۔جبکہ کافر کا معاملہ اِس کے بر عکس ہے، جس کیلئے دنیا ہی جنت ہے، اِس کے بعد اُس کیلئے دائمی عذاب ہی عذاب ہے۔والعیاذ باللہ عزیز القدر بھائیو اور بزرگو ! خطبہ کے آخر میں ہم ایک حدیث آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔اِسے اچھی طرح ذہن نشین کرلیں اور ہمیشہ اسے اپنے مد نظر رکھیں۔ کبشۃ الأنماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( أُحَدِّثُکُمْ حَدِیْثًا فَاحْفَظُوہُ )) ’’میں تمھیں ایک حدیث بیان کرنے لگا ہوں اسے اچھی طرح ذہن نشین کر لو۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((إِنَّمَا الدُّنْیَا لِأَرْبَعَۃِ نَفَرٍ )) ’’دنیا چار آدمیوں کیلئے ہے۔‘‘ 1۔((عَبْدٌ رَزَقَہُ اللّٰہُ مَالًا وَعِلْمًا، فَہُوَ یَتَّقِیْ فِیْہِ رَبَّہُ وَیَصِلُ فِیْہِ رَحِمَہُ وَیَعْلَمُ لِلّٰہِ فِیْہِ حَقًّا، فَہٰذَا بِأَفْضَلِ الْمَنَازِلِ )) ’’ ایک وہ جسے اللہ تعالی مال اور علم دونوں عطا کرے۔پھر وہ مال کے سلسلے میں اپنے رب سے ڈرتا ہو، صلہ رحمی کرتا ہو اور اس میں جو اللہ کا حق ہے وہ اسے بھی ادا کرتا ہو۔تو یہ سب سے افضل درجے پر فائز ہے۔‘‘ 2۔((وَعَبْدٌ رَزَقَہُ اللّٰہُ عِلْمًا وَلَمْ یَرْزُقْہُ مَالًا، فَہُوَ صَادِقُ النِّیَّۃِ، یَقُولُ : لَوْ أَنَّ لِیْ مَالًا لَعَمِلْتُ بِعَمَلِ فُلَانٍ، فَہُوَ نِیَّتُہُ فَأَجْرُہُمَا سَوَائٌ )) ’’ دوسرا وہ جسے اللہ تعالی نے علم تو دیا ہو لیکن مال عطا نہ کیا ہو۔تو وہ سچا ارادہ کرتے ہوئے کہے : اگر میرے پاس بھی مال ہوتا تو میں بھی پہلے شخص کی طرح خرچ کرتا۔لہذا اِس کا اور اُس پہلے شخص کا اجر برابر ہے۔‘‘ 3۔((وَعَبْدٌ رَزَقَہُ اللّٰہُ مَالًا وَلَمْ یَرْزُقْہُ عِلْمًا، فَہُوَ یَخْبِطُ فِیْ مَالِہٖ بِغَیْرِ عِلْمٍ لَا یَتَّقِیْ فِیْہِ رَبَّہُ وَلَا
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter