Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

213
اسی طرح کا قول جناب عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے اور امام حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے بھی مروی ہے۔ 5۔توحید ِ الوہیت دعوت کا اولین اورسب سے اہم رکن جی ہاں ! توحید ِ الوہیت دعوت کا سب سے پہلا اور سب سے اہم رکن ہے۔کیونکہ اسی توحید کیلئے اللہ تعالی نے تمام انبیائے کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا۔چنانچہ ہر نبی نے اپنی دعوت کا آغاز ﴿ اُعْبُدُوْا اللّٰہَ مَالَکُمْ مِنْ إِلٰہٍ غَیْرُہُ ﴾سے کیا۔اور ہر رسول کو اللہ تعالی نے یہ پیغام دے کر بھیجا کہ لوگوں کو حکم دوکہ ﴿اُعْبُدُوْا اللّٰہَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ ﴾ ’’ اکیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرو اور طاغوت کی پوچا کرنے سے بچو۔‘‘ سید الرسل جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی دعوت کا آغاز اسی توحیدسے کیا اور فرمایا : (( قُوْلُوْا : لَا إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ، تُفْلِحُوْا )) ’’ تم کہو کہ اﷲ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اگر یہ کہو گے تو کامیاب ہوجاؤگے۔‘‘ اور یہی وہ توحید ہے جس کی طرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے دعوت دینے کی تلقین مبلغین کو کرتے تھے۔ چنانچہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو آپ نے حکم دیا : (( إِنَّکَ تَقْدَمُ عَلیٰ قَوْمِ أَہْلِ کِتَابٍ فَلْیَکُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوْہُمْ إِلَیْہِ عِبَادَۃُ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ )) ’’ بے شک تم اہلِ کتاب کی ایک قوم کے پاس جا رہے ہو، لہذا سب سے پہلے تم نے انہیں جس بات کی طرف دعوت دینی ہے وہ ہے صرف اللہ تعالی کی عبادت۔‘‘[1] سامعین گرامی ! ہم خاص طور پر ’ توحید ِ الوہیت‘ کا کیوں کہتے ہیں ؟ اس لئے کہ توحید ربوبیت کا تو تقریبا سارے مسلمان اقرار کرتے ہیں، بلکہ مشرکین مکہ بھی اللہ تعالی کو رب ( خالق ومالک ) مانتے تھے، انھیں اعتراض تھا تو توحید الوہیت پہ تھا۔وہ کہا کرتے تھے : ﴿ اَجَعَلَ الْاٰلِہَۃَ اِِلٰہًا وَّاحِدًا ﴾ ’’ کیا اس نے سب معبودوں کو ایک ہی معبود بنا دیا ؟ ‘‘ اور آج بھی بہت سارے لوگ اللہ رب العزت کو خالق ومالک تو مانتے ہیں، لیکن اس کیلئے تمام عبادات کو خاص نہیں کرتے۔بلکہ غیر اللہ کے سامنے رکوع، سجدہ بھی کرتے ہیں، غیر اللہ کو داتا، غوث، حاجت روا اور مشکل کشا بھی مانتے ہیں، غیر اللہ سے امیدیں بھی وابستہ کرتے ہیں، ان سے خوف بھی کھاتے ہیں اور ان پر توکل بھی کرتے ہیں۔لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دعوت الی اللہ کا فریضہ سر انجام دینے والے تمام حضرات اپنی
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter