Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

میری قربانی، میری زندگی اور میری موت صرف اللہ تعالیٰ کیلئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔مجھے یہی حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔اے اللہ یہ ( قربانی ) تیری طرف سے اور تیرے لئے ہے۔اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت کی طرف سے ہے۔‘‘ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بسم اللّٰه، واللّٰه أکبر ) پڑھا اور انھیں ذبح کردیا۔[1] 11۔حج میں اخلاص انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پرانے کجاوے پر حج کیا اور ایسی چادر پر کہ جس کی قیمت چا درہموں کے برابر بھی نہ تھی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( اَللّٰہُمَّ حَجَّۃً لَا رِیَائَ فِیْہَا وَلَا سُمْعَۃَ ) [2] ’’ اے اللہ ! اس حج کو ایسا حج بنا دے کہ اس میں نہ ریا ہو اور نہ ہی تعریف سننے کی خواہش ہو۔‘‘ 12۔اللہ کی رضا کیلئے صبر کرنا ارشاد باری تعالیٰ ہے : ﴿وَالَّذِیْنَ صَبَرُوا ابْتِغَائَ وَجْہِ رَبِّہِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاۃَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاہُمْ سِرًّا وَّعَلاَنِیَۃً وَّیَدْرَؤُونَ بِالْحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ أُولَئِکَ لَہُمْ عُقْبَی الدَّارِ﴾ [3] ’’ اور جنھوں نے اپنے رب کی رضا کو طلب کرتے ہوئے صبر کیا، نماز قائم کی اور ہم نے انھیں جو کچھ دے رکھا ہے اس سے پوشیدہ طور پر اور دکھلا کر خرچ کیا۔اور وہ برائی کا جواب بھلائی سے دیتے ہیں ( یا گناہ کے بعد نیکی کرتے ہیں ) تو انہی لوگوں کیلئے آخرت کا گھر ہے۔‘‘ 13۔اللہ کی رضا کیلئے تواضع اختیار کرنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (……وَمَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلّٰہِ إِلَّا رَفَعَہُ اللّٰہُ ) [4] ’’ اور جو شخص اللہ کی رضا کیلئے عاجزی وانکساری اختیار کرے تو اسے اللہ ضرور بلندی نصیب کرتا ہے۔‘‘ محترم سامعین ! یہ چند اعمال ہم نے بطور مثال ذکر کئے ہیں، ورنہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام اعمال ِ صالحہ اور تمام عبادات میں اخلاص انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کوئی عبادت قبول ہی نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو تمام عبادت میں اخلاص نصیب کرے اور ریاکاری سے محفوظ رکھے۔
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter