Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

203
دوسرا خطبہ محترم حضرات ! بے حیائی کی مزید دو صورتوں کی طرف بھی اشارہ کرتے چلیں۔ 14۔خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی بازاروں میں خرید وفروخت ہمارے معاشرے میں عورتوں یا نوخیز لڑکیوں کا ٹولوں میں یا تنہا خرید وفروخت کی خاطر مارکیٹوں اور بازاروں میں نکلنا بھی بہت بڑی بے حیائی ہے۔چنانچہ یہ خواتین بناؤ سنگار کرکے بے پردہ بازاروں میں نکلتی ہیں اور وہاں دوکاندار سے سامان خریدتے وقت بھاؤ تاؤ کرتی ہیں، قیمت میں کمی کرنے کیلئے ہنسی مذاق کا سہارا لیتی ہیں، دوکاندار ان سے غیر اخلاقی گفتگو کر کے انھیں لبھاتے ہیں اور عورتیں اسے اپنی تعریف پر محمول کرکے خوشی سے پھولے نہیں سماتیں۔پھر دوکاندار قیمت میں اچھی خاصی چھوٹ ( ڈسکاؤنٹ ) دے کر بار بار اپنی دوکان کا طواف کرنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔عورتیں سمجھتی ہیں کہ دوکاندار ان کے حق میں بڑے مخلص ہیں۔حالانکہ یہ خصوصی ڈسکاؤنٹ بے سبب نہیں غالب کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے 15۔یوٹیوب وغیرہ پر بے حیائی والے وڈیو کلپس دیکھنا آج کل بے حیائی کی ایک اور شکل یہ ہے کہ جنسی مناظر پر مشتمل وڈیو کلپس یوٹیوب وغیرہ پر موجود ہیں۔جس شخص کے پاس انٹرنیٹ کی سروس ہو وہ چند لمحات میں ان مناظر تک پہنچ جاتا ہے اور انھیں دیکھتا ہے۔یقینا یہ مناظر ایک با حیا انسان کیلئے انتہائی خطرناک ہیں۔لہٰذا ہر مرد وعورت کو ایسے مناظر دیکھنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔اللہ تعالی نے مومن مردوں اور مومنہ عورتوں سب کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنی نظریں جھکا کر رکھیں، یعنی ناجائز اور حرام چیزوں کو دیکھنے اور غیر محرم عورتوں کو دیکھنے سے اپنی نظروں کو بچائیں۔ اللہ تعالی ہم سب کی حفاظت فرمائے اور ہماری آنکھوں میں حیاء پیدا کردے۔آمین
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter