Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

199
6۔فیشنی لباس پہن کر لوگوں کے سامنے اس کی نمائش کرنا حیاء دار خواتین ایسا فیشنی لباس پہن کر اس کی نمائش نہیں کر تیں جو جاذب نظر ہو اور مردوں کو ان کی طرف متوجہ کرنے والاہو۔جبکہ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ بہت ساری خواتین فیشنی لباس کی تلاش میں رہتی ہیں۔اور جونہی انھیں کوئی نیا فیشن نظر آتا ہے تو ان میں سے ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سب سے پہلے اس فیشنی لباس کو زیب تن کرے تاکہ دیگر خواتین اسے دیکھ کر اس کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں اور وہ اس لباس کے ساتھ مشہور ہو جائے۔ حالانکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ((مَنْ لَبِسَ ثَوبَ شُہْرَۃٍ فِی الدُّنْیَا أَلْبَسَہُ اللّٰہُ ثَوبَ مَذَلَّۃٍ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ،ثُمَّ أَلْہَبَ فِیْہِ نَارًا)) [1] ’’ جو شخص دنیا میں شہرت والا لباس پہنے، اسے اللہ تعالی قیامت کے روز ذلت والا لباس پہنائے گا۔پھر اس میں آگ لگا دے گا۔‘‘ 7۔مردو زن کا اختلاط باحیا خواتین مردوں کے ساتھ اختلاط کو انتہائی ناپسند کرتی ہیں اور اس سے حتی الامکان بچتی اور پرہیز کرتی ہیں۔جبکہ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ بہت ساری خواتین کو مردوں کے ساتھ خلط ملط ہونے میں کوئی شرم وحیا محسوس ہی نہیں ہوتی۔چنانچہ وہ محفلوں میں اجنبی مردوں کی بھیڑ بھاڑ میں شریک ہوتی ہیں۔وہ مردوں کے قریب اور مرد عورتوں کے قریب سے قریب تر ہوتے ہیں۔اسی ازدحام اور اختلاط ِ مرد وزن میں شیاطین بھی گونا گوں حربوں کا استعمال کرتے ہیں۔اور ان کے شکنجے میں گرفتار ہو کر مرد وعورت عفت وعصمت کو تار تار کر بیٹھتے ہیں۔ محفلوں، بازاروں اور خاص کر شادی بیاہ کی پارٹیوں میں مرد وزن کے اختلاط کی وجہ سے حیا سوز واقعات رونما ہوتے ہیں۔نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو باہمی تعلقات قائم کرنے کا سنہری موقع ہاتھ آجاتا ہے۔اور پھر اس کے نتائج انتہائی بھیانک ہوتے ہیں۔ حضرت عقبہ بن عامر الجہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : (( إِیَّاکُمْ وَالدُّخُولَ عَلَی النِّسَائِ )) ’’ تم ( غیر محرم ) عورتوں کے پاس جانے سے پرہیز کیا کرو۔‘‘ تو ایک انصاری نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ ’ اَلْحَمْو‘ یعنی خاوند کے بھائی (دیوریا کزن وغیرہ )
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter