Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

195
اَزْکٰی لَہُمْ اِِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ م بِمَا یَصْنَعُوْنَ ﴾ [1] ’’ آپ مومنوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نظریں جھکا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔یہ ان کیلئے زیادہ پاکیزگی کا ذریعہ ہے۔اور جو کچھ وہ کرتے ہیں، اللہ تعالی اس سے با خبر ہے۔‘‘ اسی طرح مومنہ عورتوں کے بارے میں بھی حکم دیا کہ ﴿وَقُلْ لِّلْمُؤمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِہِنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَہُنَّ ﴾ [2] ’’ آپ مومنہ عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔‘‘ 2۔عورتوں کا گھروں سے بغیر ضرورت کے نکلنا اور گھومنا پھرنا حیا دار خواتین اپنے گھروں میں ہی ٹکی رہتی ہیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں جاتیں۔کیونکہ اللہ تعالی کا ان کیلئے یہی حکم ہے کہ ﴿ وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ ﴾ [3] ’’ اور اپنے گھروں میں ہی ٹک کر رہو۔‘‘ جب کہ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ خواتین غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر جاتی ہیں اور مارکیٹوں، بازاروں اور پارکوں میں گھومتی پھرتی ہیں اور جو کام ان کے مردوں کو کرنے چاہئیں، وہ خود ایسے کام کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ حالانکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ (( اَلْمَرْأَۃُ عَوْرَۃٌ، فَإِذَاخَرَجَتِ اسْتَشْرَفَہَا الشَّیْطَانُ، وَأَقْرَبُ مَا تَکُوْنُ مِنْ رَحْمَۃِ رَبِّہَا وَہِیَ فِیْ قَعْرِ بَیْتِہَا)) [4] ’’ خاتون ستر ( چھپانے کی چیز ) ہے۔اس لئے جب وہ گھر سے نکلتی ہے تو شیطان اس کی تاک میں رہتا ہے۔(یعنی شیطان اس کو مردوں کی آنکھوں میں مزین کرکے پیش کرتا ہے ) حالانکہ وہ اپنے رب کی رحمت کے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہو تی ہے جب وہ اپنے گھر کے اندر ہوتی ہے۔‘‘ 3۔عورتوں کا گھروں سے بغیر پردہ کے نکلنا باحیا خواتین کو جب ضرورت کے تحت گھروں سے باہر جانا پڑے تو وہ مکمل پردہ کرکے باہر نکلتی ہیں اور بے
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter