Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

143
تو اس نے کہا : (( أَحَبَّکَ الَّذِیْ أَحْبَبْتَنِیْ لَہُ )) ’’ تجھ سے وہ محبت کرے جس کیلئے تم نے مجھ سے محبت کی ہے۔‘‘[1] عزیزان گرامی ! بڑے دکھ اور نہایت افسوس کی بات ہے کہ آج کل بہت سارے لوگ ایک دوسرے سے صرف دنیاوی مفادات کی خاطر محبت کرتے اور دوستانہ تعلقات قائم کرتے ہیں۔چنانچہ جیسے ہی دنیاوی مفاد حاصل ہوتا ہے تو ان کا یارانہ ٹوٹ جاتا ہے اور محبت ختم ہو جاتی ہے۔پھر وہ ایسے ہو جاتے ہیں جیسے ایک دوسرے کو جانتے بھی نہ تھے۔ اور اِس سے بھی بڑھ کر افسوسناک بات یہ ہے کہ بہت سارے لوگ برے لوگوں کو اپنا دوست بناتے اور ان سے محبت رکھتے ہیں۔حالانکہ برے لوگوں کو دوست بنانا اور ان سے قلبی تعلق قائم کرنا درست نہیں ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ وَاصْبِرْ نَفْسَکَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ بِالْغَدٰوۃِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗ وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰکَ عَنْھُمْ تُرِیْدُ زِیْنَۃَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَہٗ عَنْ ذِکْرِنَا وَ اتَّبَعَ ھَوٰہُ وَ کَانَ اَمْرُہٗ فُرُطًا ﴾ [2] ’’ اور اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ منسلک رکھیئے جو صبح وشام اپنے رب کو پکارتے ہیں اور اس کی رضا چاہتے ہیں۔اور اپنی آنکھیں ان سے مت ہٹائیں کہ دنیوی زندگی کی زینت چاہنے لگیں۔اور اس شخص کی اطاعت نہ کریں جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کردیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا معاملہ حد سے بڑھا ہوا ہے۔‘‘ اِس آیت مبارکہ سے ثابت ہوا کہ صرف انہی لوگوں سے محبت رکھنی چاہئے اور ایسے لوگوں کو اپنا دوست بنانا چاہئے کہ جو اللہ رب العزت کے فرمانبردار ہوں اور صبح وشام اس کو پکارتے ہوں۔اور ایسے لوگوں کے پیچھے نہیں لگنا چاہئے کہ جن کے دل اللہ کے ذکر سے غافل ہوں اور وہ خواہش پرست ہوں۔ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( لَا تُصَاحِبْ إِلَّا مُؤْمِنًا، وَلَا یَأْکُلْ طَعَامَکَ إِلَّا تَقِیٌّ)) [3] ’’ تم صرف ( سچے ) مومن کو ہی اپنا ساتھی بنانا۔اور تمھارا کھانا صرف پرہیزگار ہی کھائے۔‘‘ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter