Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

136
(( أَیُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ؟ )) یعنی کونسا عمل اللہ تعالی کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( اَلصَّلاَۃُ عَلٰی وَقْتِہَا )) یعنی ’’ بروقت نماز ادا کرنا۔‘‘ میں نے پوچھا : پھر کونسا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَیْنِ )) یعنی ’’ والدین سے نیکی کرنا۔‘‘ میں نے کہا : پھر کونسا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :(( اَلْجِہَادُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ))یعنی ’’ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘[1] اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَی اللّٰہِ تَعَالٰی سُرُوْرٌ تُدْخِلُہُ عَلٰی مُسْلِمٍ، أَوْ تَکْشِفُ عَنْہُ کُرْبَۃً، أَوْ تَقْضِیْ عَنْہُ دَیْنًا، أَوْ تَطْرُدُ عَنْہُ جُوْعًا)) [2] ’’ اللہ تعالی کو اعمال میں سے سب سے محبوب عمل مسلمان کو خوش کرنا، یا اس کی کسی پریشانی کو دور کرنا، یا اس کے قرضے کو اتارنا، یا اس کی بھوک کو ختم کرنا ہے۔‘‘ خلاصہ یہ ہے کہ ایک بندۂ مومن کو اگر اللہ تعالی سے سچی محبت ہو تو وہ خاص طور پر ان اعمال کا اہتمام کرتا ہے جو اللہ تعالی کو انتہائی محبوب ہوتے ہیں۔اور ان اعمال سے اجتناب کرتا ہے جو اسے نا پسند ہوتے ہیں۔مثلا اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الْفَسَادَ ﴾ [3] ’’ اور اللہ تعالی فساد کو پسند نہیں کرتا۔‘‘ ﴿ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ﴾ [4] ’’ اور اللہ تعالی فساد کرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔‘‘ ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْمَعْتَدِیْنَ ﴾[5] ’’ یقینا اللہ تعالی زیادتی کرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔‘‘ ﴿ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ ﴾ [6] ’’ اور اللہ تعالی ظلم کرنے والوں سے محبت نہیں رکھتا۔‘‘ ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنْ کَانَ مُخْتَالًا فَخُوْرًا ﴾ [7] ’’ یقینا اللہ تعالی اُس شخص سے محبت نہیں کرتا جو مغرور اور خود پسند ہو۔‘‘ ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنْ کَانَ خَوَّانًا اَثِیْمًا﴾[8]
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter