Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

135
اللہ تعالی نے عباد الرحمن کی صفات کے ضمن میں ان کی ایک صفت یوں ذکر فرمائی : ﴿ وَالَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّہِمْ سُجَّدًا وَّقِیَامًا ﴾[1] ’’ اور جو اپنے رب کے حضور سجدہ اور قیام میں رات گذارتے ہیں۔‘‘ اسی طرح اللہ تعالی اپنے متقی بندوں کی بعض صفات کو بیان کرتے ہوئے ارشادفرماتا ہے : ﴿إِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنَّاتٍ وَّعُیُوْنٍ٭ آخِذِیْنَ مَا آتَاہُمْ رَبُّہُمْ إِنَّہُمْ کَانُوْا قَبْلَ ذٰلِکَ مُحْسِنِیْنَ ٭ کَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُوْنَ ٭ وَبِالْأَسْحَارِ ہُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ ﴾[2] ’’ بلا شبہ متقی ( اس دن ) باغات اور چشموں میں ہونگے۔جو کچھ ان کا رب ان کو دے گا وہ لے لیں گے۔وہ اس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے۔وہ رات کو کم سویا کرتے تھے اور سحری کے وقت مغفرت مانگا کرتے تھے۔‘‘ پانچویں علامت : اللہ تعالی کے پسندیدہ اعمال کو سرانجام دینا جس شخص کو اللہ تعالی سے سچی محبت ہو، وہ ان اعمال کو سر انجام دینے کا خاص طور پر اہتمام کرتا ہے جو اسے محبوب ہوتے ہیں۔اور ان اعمال سے بچنے کی کوشش کرتا ہے جو اسے نا پسند ہوتے ہیں۔ مثلا اللہ تعالی کو سب سے محبوب عمل اس کے فرائض کو پورا کرنا ہے۔ حدیث قدسی میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے : (( مَنْ عَادیٰ لِیْ وَلِیًّا فَقَدْ آذَنْتُہُ بِالْحَرْبِ، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَیَّ عَبْدِیْ بِشَیْئٍ أَحَبَّ إِلَیَّ مِمَّا افْتَرَضْتُہُ عَلَیْہِ……)) [3] ’’جو شخص میرے دوست سے دشمنی کرتا ہے میں اس کے خلاف اعلانِ جنگ کرتا ہوں۔اور میرا بندہ سب سے زیادہ میرا تقرب اس چیز کے ساتھ حاصل کر سکتا ہے جسے میں نے اس پر فرض کیا ہے ( یعنی فرائض کے ساتھ میرا تقرب حاصل کرنا ہی مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے۔) اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : (( أَحَبُّ الْعَمَلِ إِلَی اللّٰہِ مَا دَاوَمَ عَلَیْہِ صَاحِبُہُ وَإِنْ قَلَّ)) [4] ’’ اللہ تعالی کو سب سے محبوب عمل وہ ہے جس پر عمل کرنے والا ہمیشگی کرے چاہے وہ کم کیوں نہ ہو۔‘‘ اسی طرحضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا :
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter