Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

( إِنَّ اللّٰہَ لَا یَنْظُرُ إِلٰی صُوَرِکُمْ وَأَمْوَالِکُمْ، وَلٰکِنْ یَنْظُرُ إِلٰی قُلُوبِکُمْ وَأَعْمَالِکُمْ) [1] ’’ بے شک اللہ تعالیٰ تمھاری شکلوں اور تمھارے مالوں کی طرف نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمھارے دلوں اور تمھارے عملوں کی طرف دیکھتا ہے۔‘‘ 3۔اللہ تعالیٰ اخلاص کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے ارشادفرماتا ہے : ﴿ وَمَآ اُمِرُوْا إِلَّا لِیَعْبُدُوْا اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ حُنَفَائَ وَیُقِیْمُوْا الصَّلَاۃَ وَیُؤتُوْا الزَّکَاۃَ وَذٰلِکَ دِیْنُ الْقَیِّمَۃِ ﴾[2] ’’انہیں محض اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ صرف اﷲ تعالیٰ کی عبادت کریں، دین کو بس اسی کیلئے خالص کرتے ہوئے اور شرک وغیرہ سے منہ موڑتے ہوئے۔اور نماز قائم کریں اور زکاۃ ادا کریں۔اور یہی ہے بالکل صحیح اوردرست دین۔‘‘ اس آیت میں ذرا غور کریں، اس میں اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے کہ بندوں کو پانچ باتوں کا حکم دیا گیا ہے : ۱۔اکیلے اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں۔ ۲۔دین کو اس کیلئے خالص کریں، یعنی اس میں غیر اللہ کو شریک نہ کریں۔یہ اس بات کی دلیل ہے کہ تمام عبادات میں اخلاص ضروری ہے۔ ۳۔پھر اسی بات کی مزید تاکید لفظ ِ ﴿حُنَفَائَ ﴾ کے ساتھ کی، یعنی غیر اللہ سے منہ موڑتے ہوئے بس اللہ تعالیٰ کی طرف یکسو ہو کر محض اس کا تقرب حاصل کرنے کی خاطر اس کی عبادت کریں۔ ۴۔نماز قائم کرتے رہیں۔یعنی اسے شروط، فرائض اورآداب کے ساتھ پابندی سے ہمیشہ پڑھتے رہیں۔ ۵۔زکاۃ ادا کرتے رہیں۔ ان پانچ باتوں کا حکم دینے کے بعد فرمایا : ﴿وَذٰلِکَ دِیْنُ الْقَیِّمَۃِ﴾ یعنی یہ پانچوں احکامات بالکل صحیح اور درست دین ہیں۔اس سے ثابت ہوا کہ اخلاص دین ِ اسلام میں شرط ہے۔اور ’ شرط ‘ کا مطلب یہ ہے کہ اخلاص ہے تو دین ہے، اخلاص نہیں تو دین بھی نہیں۔ 4۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ اَ لَا لِلّٰہِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ﴾[3] ’’ خبر دار ! اللہ کیلئے تو دین خالص ہی ہے۔‘‘ یعنی دین ِ خالص ہی اللہ تعالیٰ کے ہاں قابل قبول ہے۔جس دین میں اخلاص نہ ہو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں قابل قبول نہیں۔
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter