Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

107
کر ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا حکم دیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری حدیث میں ارشاد فرمایا : (( بَادِرُوْا بِالْأَعْمَالِ خِصَالًا سِتًّا : إِمْرَۃَ السُّفَہَائِ،وَکَثْرَۃَ الشُّرَطِ،وَقَطِیْعَۃَ الرَّحِمِ، وَبَیْعَ الْحُکْمِ، وَاسْتِخْفَافًا بِالدَّمِ، وَنَشْأً یَتَّخِذُوْنَ الْقُرْآنَ مَزَامِیْرَ،یُقَدِّمُوْنَ الرَّجُلَ لَیْسَ بِأَفْقَہِہِمْ وَلَا أَعْلَمِہِمْ،مَا یُقَدِّمُوْنَہُ إِلَّا لِیُغَنِّیَہُمْ)) [1] ’’ تم چھ چیزوں کے آنے سے پہلے جلدی جلدی عمل کرلو : احمق لوگوں کی حکمرانی، پولیس کی کثرت، قطع رحمی، فیصلے کو ( رشوت کے بدلے میں ) بیچنا، خون ( بہانے ) کو ہلکا سمجھنا اور ایسے نوخیز بچوں کا آنا جو قرآن مجید کو راگ گانا بنا لیں گے، لوگ ان میں سے ایک کو اس لئے امام نہیں بنائیں گے کہ وہ سب سے زیادہ سمجھ دار اور سب سے بڑا عالم ہوگا، بلکہ اس لئے کہ وہ ان کے سامنے قرآن کو گا کر پڑھے۔‘‘ اِس حدیث میں بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض فتنوں کے واقع ہونے سے پہلے جلدی جلدی عمل کرنے کا حکم دیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فارغ اوقات کو نفع بخش امور میں مشغول کرنے سے انسان فتنوں کے شر سے بچ سکتا ہے۔ 10۔صبر کرنا یعنی مختلف آزمائشوں اور فتنوں کو برداشت کرنا اور ثابت قدمی اور استقامت کا مظاہرہ کرنا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( وَاعْلَمْ أَنَّ النَّصْرَ مَعَ الصَّبْرِ، وَأَنَّ الْفَرَجَ مَعَ الْکَرْبِ،وَأَنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا )) ’’ اور یقین کر لو کہ مدد صبر کے ساتھ آتی ہے اور ہر پریشانی کے بعد خوشحالی یقینی ہے۔اور ہر تنگی آسانی اور آسودگی کو لاتی ہے۔‘‘[2] اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( إِنَّ مِن وَّرَائِکُمْ أَیَّامَ الصَّبْرِ، لِلْمُتَمَسِّکِ فِیْہِنَّ بِمَا أَنْتُمْ عَلَیْہِ أَجْرُ خَمْسِیْنَ مِنْکُمْ )) ’’ تمھارے بعد صبر کے ایام آنے والے ہیں۔ان میں جو شخص اُس دین کو مضبوطی سے تھامے رکھے گا جس پر تم قائم ہو، تو اسے تم میں سے پچاس افراد کا اجر ملے گا۔‘‘[3]
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter